|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2018

تربت: NA271کیچ کی نشست پر سخت معرکہ آرائی کا امکان۔ سیاسی جماعتوں نے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے مگر سابق بیورووکریٹ جان محمد دشتی ، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کا نام ممکنہ امیدوار کے طور پر لیا جارہا ہے۔ 

ضلع کیچ میں قومی اسمبلی کی نشست این اے272پر اس بار سخت مقابلے کا امکان ہے ۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست نئی حلقہ بندی کے باعث پیدا ہوئی ہے جو اس سے قبل تربت کم گوادر پر مشتعمل تھی ۔

خیال کیا جارہا ہے کہ مزکورہ نشست پر معروف علمی شخصیت سابق بیوروکریٹ جان محمد دشتی بی این پی مینگل کی جانب سے امیدوار ہونگے جبکہ سابق وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال کو ممکنہ طور پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار ہوسکتے ہیں جنہوں نے دو دن پہلے باقاعدہ طور پر باپ میں شامل ہونے کااعلان کیا تھا۔ 

اس کے علاوہ نیشنل پارٹی کی جانب سے پارٹی کے مرکزی نائب صدر حمید انجنیئر نے قومی اسمبلی کی اس نشست کے لیئے فارم حاصل کیئے ہیں تاہم ابھی تک نیشنل پارٹی ، بی این پی عوامی اور مذہبی جماعت جمعیت علماء اسلام یا مذہبی اتحاد مجلس عمل سمیت کسی جماعت نے باقاعدہ طور پر اپنے امیدوار و ں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ 

سیاسی حلقوں کے مطابق قومی اسمبلی یہ نشست صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر تشکیل دی گئی ہے کسی سیاسی جماعت کے لیئے انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نا ہونے کی صورت میں اکیلے جیتنا مشکل سے زیادہ ناممکن ہے ۔

بحر طور خیال کیا جارہا ہے کہ اس نشست پر اگر جان محمد دشتی اور زبیدہ جلال یک دوسرے کے مد مقابل ہوئے تو ان دونوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا اگر ان میں سے کسی کو نیشنل پارٹی یا جمعیت علماء اسلام سمیت بی این پی عوامی کی سپورٹ حاصل رہی تو ان کی کامیابی کے امکانات روشن ہونگے ۔