|

وقتِ اشاعت :   June 8 – 2018

کوئٹہ+اندرون بلوچستان : کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مزید سینکڑوں افراد نے آئندہ انتخابات کلئے صوبائی وقومی اسمبلی کے نامزدگی فارم حاصل کئے، گزشتہ روز کوئٹہ میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سمیت متعدد افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ۔

تربت سے بی این پی کے مرکزی رہنما متوقع امیدوار حلقہ PB-47کیچIIIدشت مند نگور گوکدان لالہ رشید دشتی نے ریٹرننگ افیسرکے دفترمیں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ،قلات میں چوتھے ۔

روز بھی کاغذات نامزد گی وصول کرنے کا سلسلہ جاری رہا گزشتہ روز پی بی 37قلات خالق آباد منگچر کے لیئے 9 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی فارمز حاصل کیئے جن میں میر تاج محمد رند فضل اللہ لانگو عبدالخالق نزیر احمدسردارزادہ میر سمیع اللہ لانگو شرف الدین زہری اغاولید احمدزئی شامل ہیں اورقومی اسمبلی کے حلقہ این ائے 268 قلات مستونگ شہید سکندر آباد سوراب کے لیئے میر عاصم کرد گیلو نے بھی کاغذات نامزد گی حاصل کیئے جبکہ صرف دو امیدواروں نے اپنے کاغزات نامزد گی جمع کرائیں ۔

جن میں حاجی عبدالصمد اور حاجی عبدالواحد پندرانی شامل ہیں،این اے261پر آزاد امیدوار میر فاروق خان جما لی اور میر سہراب خان کھو سہ نے ڈسٹر کٹ ریٹر نگ آفیسر جعفرآباد کے پاس کا غذات نا مز دگی جمع کروائے جبکہ صو با ئی اسمبلی کی نشستو ں حلقہ پی بی13پر پا کستان تحر یک انصا ف کے نا مز د امیدوار میر منظور خان کھو سہ اور حلقہ پی بی14پر سابق اسپیکر میر جان محمد خان جما لی اوران کے بیٹوں میر فاروق خان جما لی ،میر اسد خان جما لی اور پا کستان پیپلز پارٹی کے نا مز د امیدوار میر حیدر خان جما لی نے آر۔ 

او کے پاس اپنے کا غذات جمع کروائے ،سبی میں بھی کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری ،این اے 259کے لیے اب تک 61امیدواروں اور پی بی 7سبی کے لئے 81امید واروں نے ریٹرننگ آفیسرزسے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے ہیں ۔

اب تک 17امیدواروں نے اپنے جمع کرائیں ہیں ،کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا آج آخری تا ریخ ہے ،تفصیلات کے مطابق چوتھے روز بھی سبی میں الیکشن 2018کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری رہا اب تک حلقہ این ائے 259سبی ،ڈیرہ بگٹی ،کوہلو اور بارکھان کے لیے61امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر مسٹر ظہور احمد لانگو سے وصول کرلیے ہیں جبکہ پی بی07سبی کم لہڑی کی ریٹرننگ مس نائمہ مبین سے80امیدواروں نے وصول کرلیے ہیں۔

حلقہ این اے 259سے 80امیدواروں میں سے اب تک 13امید واروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر مسٹر ظہور احمد لانگو کے پاس جمع کرائے ہیں کاغذات نامزدگی جمع کرنے والے امید واروں میںآزاد امید وار میر بالاچ ڈومکی ،میر عطاء اللہ بگٹی،میر لیاقت علی خان بگٹی،میر جلمنب خان بگٹی،میر احمد بگٹی،عبدالحی بلوچ، جہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ میر شازین بگٹی،پی پی پی کے میر باز محمد بگٹی،مسز شہزادی رحیم کھیتران،میر ابرار خان کھیتران،تحریک لبیک پاکستان کے مفتی محمد صدیق،مفتی محمد شہزاد ،تحریک لبیک السلام کے سائیں فقیراللہ جان نقشبندی شامل ہیں ۔

جبکہ پی بی 07سبی کم لہڑی کے لیے ریٹرننگ آفیسرمس نائمہ مبین سے80امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں جن میں اب تک 4امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں ہیں کاغذات نامزدگی جمع کرنے والوں میںآزاد امید وار میر بالاچ خان ڈومکی،چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ ،تحریک لبیک پاکستان کے رہنماء خانازادہ بخاری سید امدادحسین شاہ اور تحریک لیبک اسلام کے سید حبیب اللہ نقشبندی شامل ہیں، کاغذات نامزدگی وصولی اور جمع کرانے آج آخری دن ہے ۔

09جون سے14جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ جاری رہے گا،19جون امیدواروں پر اعتراضات کی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ 27جون کوتمام امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی اور28جون کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ29جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیئے جائیں گے۔

پی بی 22گلستان مختلف پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کے کا غذات نامزدگی فارم ریٹیئرننگ آفیسر صابر خان کاکڑ کو جمع کئے ۔قلعہ عبداللہ میں ریٹیئرننگ آفیسرحلقہ پی بی 22گلستان صابر خان کاکڑ کو ایک آزاد امیدوار ہاشم خان اچکزئی نے اپنے کا غذات جمع کئے جبکہ اے این پی کی جانب سے نامزد امیدوار ڈاکٹر صوفی محمد اکبراور متبادل خان محمد کاکڑ اسی طرح اسی حلقے سے بلوچستان نیشنل مومنٹ کے امیدوار عبدالخالق کاکڑ نے بھی اپنے کا غذات جمع کئے ۔

اس کے متبادل کے طور پر کلیم اللہ کاکڑ نے کاغذات جمع کئے ،جمعیت کی طرف سے حتمی امیدوار کی نامزدگی نہ ہونے سے اب تک اس کے کسی امیدوار نے کاغزات جمع نہیں کئے ہیں تاہم امید ہے کہ کل ان کی جانب سے بھی کاغذات جمع کئے جائینگے ۔