کوئٹہ : صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کاغزات نامزدگی جاری و وصولی کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا ۔
بلوچستان کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ افسران کاغزات نامزدگی جاری و وصول کئے ،انہوں نے کہا کہ اب تک بلوچستان میں قومی اسمبلی کے 16 نشستوں کیلئے 122 کاغزات نامزدگی فارم جمع ہوئے ہیں۔جبکہ صوبائی اسمبلی کے 51 حلقوں کیلئے 539 کاغزات نامزدگی فارم جمع ہوئے ہیں ۔
اس کے علاوہ صوبائی و قومی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے اب تک 144 نامزدگی فارم جاری ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی 4 مخصوص نشستوں کیلئے اب تک 11، صوبائی اسمبلی میں خواتین کی 11 نشستوں کیلئے 31 اور صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 نشستوں کیلئے 29 نامزدگی فارم جمع ہوئے ہیں،شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جاری و وصول کرنے کی کاآج آخری دن ہوگا ۔
اتوار کے روز بلوچستان عوامی پارٹی کے طاہر محمود خان نے ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کئے ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے حلقہ پی بی 27کوئٹہ سے کاغذات نامزدگی جمع کئے ۔
حلقہ پی بی 27سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے نامزد امیدوار نصیب اللہ اچکزئی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ولی محمد نورزئی اسلامی کے زاہد اختر بلوچ نے حلقہ پی بی 29 بلکہ پشتونخوامیپ کے رہنماء جمال ترہ کئی نے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخابات کیلئے فارم وصول کرلیاہے ۔
ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264پر بھی کاغذات جمع کرادئیے گئے ہیں ،دالبندین میں گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل کمیٹی کے ممبر میر محمد ہاشم نوتیزئی ،سردار عبد الخالق نوتیزئی نے ریٹرنگ آفیسر دالبندین میں اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرادیا۔
نصیرآباد کی قومی اسمبلی کی نشت 260صوبائی اسمبلی کی دو نشتوں حلقہ پی بی گیارہ ڈیرہ مراد جمالی ،پی بی تمبو بارہ پر پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی بلوچستان عوامی پارٹی کے میر سکندر خان عمرانی آزاد امیدوار باباغلام رسول عمرانی متحدہ مجلس عمل کے میر نظام الدین لہڑی نیشنل پارٹی کے میر علی حسن خان منجھو بی این پی عوامی سید اکبر شاہ آزاد امیدوار سید خادم حسین شاہ آزاد امیدوار میر عبدالکریم جعفر بھنگرسمیت درجنوں امیدوار اپنے کاغذات نامزدگیاں جمع کروا چکے ہیں ۔
اتوار کے روز قبائلی رہنما میر شوکت علی بنگلزئی نے سبی میں عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے اب تک حلقہ این ائے 259سبی ،ڈیرہ بگٹی ،کوہلو اور بارکھان کے لیے31امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر مسٹر ظہور احمد لانگوکے پاس جمع کرا دئیے ہیں ۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں سردارزاداہ میر حیر بیار خان ڈومکی ، میر شیراز ڈومکی،سید عبدالحی شاہ راشدی،میر محمد خان،اللہ داد ،پروفیسر حافظ عبدالحی کھوسہ ،میر بابر مرغزانی ،میر باز محمد مری ،محمد انور لغاری ،محراب خان مری شامل ہیں ، جبکہ پی بی 07سبی کم لہڑی کے لیے ریٹرننگ آفیسرمس نائمہ مبین سے21امیدواروں نے اب تک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں ہیں ۔
کاغذات نامزدگی جمع کرنے والوں میں سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی ،سردارزادہ میر کوہیار خان ڈومکی ،سردار محمد صادق دہپال ، شاہد امین ،احمد خان ،میر شیراز ڈومکی ،غلام رسول،سید غلام شاہ اور میر غلام مجتبیٰ ابڑو شامل ہیں، کاغذات نامزدگی وصولی اور جمع کرانے کی آخری تاریخ آج ہے ۔
14جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ جاری رہے گا،سکندرآبادسوراب میں گزشتہ روزریٹرننگ آفیسرکلیم اللہ موسیانی کے پاس متحدہ مجلس عمل اورجمعیت علماء اسلام کے متفقہ امیدوارحافظ محمدابراہیم لہڑی ،بلوچستان عوامی پارٹی کے سردارزادہ راحمین محمدحسنی جھالاوان عوامی پینل کے میرشیق الرحمن مینگل نیشنل پارٹی کے محمدانورایڈوکیٹ ،محمدایوب رودینی نے حلقہ پی بی 36سکندرآبادسوراب سے اپنی کاغذات نامزدگی جمع کردائیے ۔
قومی اسمبلی کے 16نشستوں پر 122صوبائی اسمبلی کے 51سیٹوں پر 539امیدواروں کے کاغذات جمع
وقتِ اشاعت : June 11 – 2018