مستونگ: بلوچستان نیشنل مومنٹ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و این اے 267 قومی اسمبلی سے نامزد امیدوار میر اقبال زہری منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی نائب صدر میر دولت خان ابابکی مرکزی لیبر سیکرٹری میر سعداللہ مینگل آغا غریب شاہ انجم محمداسماعیل بلوچ میر ثنااللہ ابابکی زوہیب ابابکی اقلیتی نامزد امیدوار مکھی ردے شام اور دیگر رہنماوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
اجلاس میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ سمیت مختلف امور پر غوروخوض ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت عبادت سمجھتے ہیں مستونگ کے عوام سے قوم پرستی لسانیت قومیت کے نام پر ووٹ لیکر عوام کو کئی دہائیوں سے دھوکے میں رکھ کر پسماندہ رکھا گیا لیکن 2018 پسماندگی کے خاتمے کا سال ہوگا اور ہمارے کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا قوم پرستی لسانیت قومیت کے نام پر عوام کو کئی دہائیوں سے دھوکے میں رکھ کر پسماندہ کیا ۔
اب ایسا نہیں صوبے سے پسماندگی غربت افلاس بے روزگاری کے خاتمے تعلیم صحت سمیت لوگوں کے معیار زندگی بہتر بنانے کا جو عزم کیا ہے اس کو پورا کرکے دکھائے گا اس موقع پر ہمراہ دیگر قبائلی سیاسی شخصیات بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ 2013 سے اب تک اس حلقہ میں سوائے پسماندگی و بے روزگاری کے علاوہ زمین پر کچھ دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ قوم پرستی و قبائلیت کے نام پر ووٹ لیکر پھر علاقے کا رخ ہی نہیں کیا اب انھیں عوام و ترقی و خوشحالی یاد آیا جب وہ اقتدار کے کرسی سے الگ ہوگئے انہوں نے کہا کہ اب عوام اچھے اور برے میں تمیز کا فرق رکھتے ہیں اب انھیں کوئی قوم پرستی قبائلیت کے نام پر دھوکہ نہیں دے سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے بندر بانٹ کرپشن و کمیشن اور من پسندی کے بنیاد پر ہوئے مگر ان پانچ سالوں میں عوام کی تقدید نہیں بدلے اب آنے والا الیکشن ان عناصر کا خودمحاسبہ کریگا کہ سالانہ کروڑوں روپے ایم این اے اور ایم پی اے فنڈز ان پانچ سالوں میں کہاں خرچ ہوئے زمینی حقائق ابھی ان کے سامنے آئے گا کہ وہ اس الیکشن میں جب عوام کا سامنا کرینگے ۔
انہوں نے کہ ایسے عناصر کو عوام نے 2013 کے عام انتخابات میں یکسر مسترد کردیا ہے اور 2018 کے الیکشن میں شکست ان کا مقدر ہوگا انشااللہ انہوں نے کہا کہ ہم نے بغیر اقتدار میں بھی عوام کی خدمت کو اپنے لیئے عبادت سمجھتا ہوں اور انشااللہ جیت ہمیشہ حق و سچ کی ہوتی ہیں اور 2018 کے عام انتخابات میں ایسے عناصر کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دینگے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام ہمارے ہاتھ مضبوط کرے اور سوچ سمجھ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرے تاکہ ایسے عناصر کا محاسبہ ہو سکیں جنھوں نے عوام کو دھوکہ و پسماندگی کے علاوہ کچھ نہیں دیئے۔
مستونگ کے عوام کو قوم پرستی کے نام پر دھوکہ دیا گیا ، بی این ایم
وقتِ اشاعت : June 13 – 2018