|

وقتِ اشاعت :   June 13 – 2018

ماسکو: ماسکو میں دنیا بھر کے فین کا ہلہ گلہ جاری، تھائی لینڈ میں ہاتھی بھی فٹبالرز بن گئے۔

فٹبال کی عالمی جنگ، محاذ گرم ہونے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا۔ برازیلین ٹیم نے جم کر پریکٹس کی، نیمار جونیئر نے مداحوں کو آٹو گراف بھی دئیے۔ اسپین کی ٹیم نے خوب پسینا بہایا اور فٹبال سے متعلق مشکل مگر دلچسپ ڈرلز کیں۔ میزبان روسی ٹیم نے بھی افتتاحی میچ کے لئے بھرپور مشقیں کی اور ان کے فینز بھی پرجوش ہیں۔ تھائی لینڈ میں ہاتھی بھی فٹبالرز بن گئے۔

مصری اسٹرئیکر محمد صلاح کی گراؤنڈ میں انٹری پر شائقین نے خوب داد دی، عالمی کپ کے دوران ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئےروس میں انٹرنیشنل پولیس سنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔