|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2018

خضدار : جمعیت علماء اسلام بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ضلع خضدار کے الیکشن سیلز کا مشترکہ اجلاس پی بی 39 خضدار نال سے متحدہ مجلس عمل و بی این پی کا اجلاس منعقد ہو،ا۔

اجلاس کی صدارت بی این پی کے مرکزی راہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی میر عبد الرؤف مینگل نے کی اجلاس میں بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل لعل جان بارانزئی ، بی این پی کے ضلعی صدر آغا سلطان ابراہیم ، سینئر نائب صدر حیدر زمان بلوچ ، جنرل سیکرٹر ی عبد النبی بلوچ ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری مفتی عبد القادر شاہوانی ، پی بی 38 زہری ، مولہ ، کرخ سے دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار وڈیرہ عبد الخالق موسیانی ، مولانا عنایت اللہ رودینی ، پریس سیکرٹری جے یو آئی مولانا بشیر احمد عثمانی کے علاوہ دنوں جماعتوں کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں25 جولائی کو ہونے والے الیکشن کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس اتحاد کو کامیاب بنانے کے لئے دونوں جماعتوں کے رہنماؤ ں و کارکنوں کو دن رات بلا ناغہ محنت کرنی ہوگی اجلاس میں پورے ضلع خضدار کارنر میٹنگو ں عوامی رابطہ مہم کے لئے متفقہ حکمت عملی ترتیب دیا گیا ابتدائی سطح یو نٹ سیکٹر ز بعد تحصیلوں کے سطح تیسرے مرحلہ میں بڑے سطح پر جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں دنوں جماعتوں کی جانب سے مختلف کمیٹیوں کا انعقاد کیا گیا، ۔

جن میں ، سپریم کمیٹی ، فینانس کمیٹی ، پبلشر کمیٹی ، میڈیا کمیٹی ، پولنگ ایجنٹ کمیٹی ، ٹرانسپورٹ کمیٹی ، تیکنیکی کمیٹی ، ملازمین کمیٹی سمیت دیگر کمیٹیو ں کاقیام عمل لایاگیا اجلاس میں فیصلہ ہو ا کہ بلا تاخیرانتخابی مہم کو پورے ضلع میں مر بوط انداز میں شروع کیا جا ئیگا اس سلسلے مختلف شخصیات و ہمدرد جماعتوں کے ساتھ روابط بھی تیز کرنے کا فیصلہ ہو ا۔