ماسکو: فٹبال ورلڈ کپ میں یورا گوئے نے روس جبکہ سعودی عرب نے مصر کو شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پیر سے روز گروپ “اے “کی چاروں ٹیمیں مد مقابل ہوئی ۔ گروپ چیمپئن کے لیے ہونے والے میچ میں یورا گوئے نے روس کو 3-0سے شکست دیدی۔ ددنوں ٹیموں کے درمیان شاندار کھیل دیکھنے کو ملا اور کھیل کے 10ویں منٹ لوئس سواریز نے گول کر کے یورا گوئے کو 1-0کی برتری دلاد ی۔ کھیل کے 23ویں منٹ میں روس کے ڈینس چیری شیو نے اپنے ہی گول میں گول کر دیااور یورا گوئے کی برتری کو 2-0کر دیا ۔
کھیل کے 36ویں منٹ ایگور اسمال کو ریڈ کارڈ دیکھا گیا اور کھیل میں روس میں ٹیم 10کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں کھیل رہی تھی ۔ پہلے ہاف کے اختتام تک یورا گوئے کو 2-0کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں روس نے گول کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے اور کھیل اختتام سے چند منٹ قبل یورا گوئے کے ایڈنسن کوانی نے گول کر کے مقابلہ 3-0کر دیا۔
اس طرح یہ میچ یورا گوئے نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔ اس فتح کے ساتھ یورا گوئے کی ٹیم گروپ اے میں نو پوائنٹس کے سہر فرست ہیں۔ایک اور کھیلے گئے میچ میں سعودی نے مصر کو 2-1سے ہرا دیا۔ کھل کے 22ویں منٹ میں مصر کے اسٹار کھیلاڑی محمد صلاح نے گول کر کے مقابلہ 1-0کر دیا۔
پہلے ہاف کے اختتام سے چند منٹ قبل سعودی عرب سلمان الفرج نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں مصر اور سعودی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ کھیل کے آخری لمحات میں سعودی عرب کے سیلم الدوساری نے گول کر کے سعودی عرب کو مصر کے خلاف جیت دلا دی۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق تین میچز میں کامیابی کے بعد یورا گوئے 9پوائنٹس کے ساتھ پہلے ،روس 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،سعودی عرب 3 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ مصربغیر کسی پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں ۔واصح رہے مصر اور سعودی پہلے ہی عرب عالمی کپ سے باہر ہوچکی ہیں ۔