سوچی: فیفا ورلڈ کپ کے گروپ سی کے آخری مقابلوں میں فرانس اور ڈنمارک کا میچ برابر ہوگیا جبکہ پیرو نے آسٹریلیا کو شکست دیدی جس کے بعد یورپیئن ٹیموں فرانس اور ڈنمارک نے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق روس کے شہر سوچی میں گروپ سی کے آخری مقابلوں پیرو کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوا۔ دونوں ٹیموں نے پہلے ہاف کے دس منٹ میں شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا ۔
کھیل کے 18ویں منٹ ایندے گررو نے گول کر کے مقابلہ 1-0کر دیا ۔ اس کے بعد آسٹریلین ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور گول برابر کرنے کی بھر کوشش کی لیکن نام رہے ۔ پہلے ہاف کے اختتام تک پیرو کو آسٹریلیا کیخلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی ۔ دوسرا ہاف شروع ہوا تو پیرو نے ایک بار پھر اپنی روایتی کھیل پیش کیا۔
اور کھیل کے 50ویں منٹ میں پیرو کے پالو نے گول کر کے مقابلہ 2-0کر دیا آسٹریلیا نے پھر بھی ہمت نہ ہراتے ہوئے پیرو کا مقابلہ کیا لیکن ٹیم کے مظبوط دفاع نے آسٹریلیا کی ایک نہ چلنے دی اور اس طرح یہ میچ پیرو نے صفر کے مقابلے میں دو گو ل سے جیت لیا۔
پیرو گرو پ سی میں تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پررہی اور وہ پہلے ہی عالمی کپ سے باہر ہوچکی تھی جبکہ آسٹریلیا بھی عالم کپ سے باہر ہوگئی اور ایک پوائٹنس کے ساتھ آخری نمبر پررہی۔
ورلڈ کپ اور میچ گروپ سی کے فرانس اور ڈنمارک کے درمیان کھیلا گیا ۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کے مظاہر ہ کیا ۔ ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تاڑ توڑ حملے کئے پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول سے برابرتھی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان حملوں کا سلسلے جاری رہا اور لیکن گوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور اس طرح یہ میچ بغیر کسی گول سے برابر رہا۔
گروپ سی میں 7پوائنٹس کے ساتھ فرانس پہلے جبکہ ڈنمارک 5پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر رہی اور دونوں ٹیموں نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اگلے مرحلے میں فرانس کا میچ گروپ ڈی میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ہوگاجبکہ ڈنمارک کا مقابلہ گروپ ڈی کے پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ہوگا ۔