|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2018

ماسکو/نیزہٹی نوگرڈ : فیفا ورلڈ کپ میں برازیل نے سربیا کو 2۔0سے شکست دیکر اگلے راؤنڈکیلئے کوالیفائی کرلیاجبکہ سوئٹزر لینڈ اور کوسٹاریکا کا میچ 2۔2گول برابرہونے کے باؤجود بھی سوئٹزر لینڈ نے بھی اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق گروپ جی کے اہم میچ برازیل اور سربیا کے درمیان ماسکو میں کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا اور پہلے ہی منٹ سے میچ تیز ی سے شروع ہوگا۔کھیل کے 12ویں منٹ میں مارسلو میں انجری کی وجہ سے میدان سے باہر جانے پڑا اور اس سے برازیل کو بڑا دھچکا لگا۔لیکن برازیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے 36ویں منٹ میں بارسلونا میں کھیلنے والے پالینیو نے گول اسکور کر کے برازیل کو 1۔0کی برتری دلادی۔

سربیا نے گول کرنے کے کئی موقع گودیئے۔پہلے ہاف کے اختتام تک برازیل کو 1۔0کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں بھی برازیلی ٹیم نے سربیا پر دباؤ برقرار رکھا تھا۔لیکن سربیا نے ہمت نہ ہارتے ہوئے برازیل کی ایک نے چلنے دی پھر گول کرنے میں ناکام رہی۔

کھیل کے 68ویں منٹ میں برازیل کے ٹیا گو سلوا نے گول کر کے مقابلہ 2۔0کر دیا۔کھیل کے اختتام تک اسکور ہی رہا اور اس طرح یہ میچ برازیل صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت کر اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کر لیا۔ اس شکست کے سربیا عالمی کپ باہر ہوگئی۔ورلڈ کپ کا ایک اور میچ گروپ جی کے سوئٹز ر لینڈ اور کوسٹا ریکا کے درمیان روس کے شہر نیزہٹی نوگرڈ میں کھیلا گیا۔

میچ میں دونوں ٹیموں نے کھیل کا آغاز تیزی سے کیا اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے۔کھیل کے 31ویں منٹ میں سوئٹز ر لینڈ کے زمالی نے گول اسکور کر کے مقابلہ 1۔0کردیا۔ اس کے بعد کوسٹاریکا نے گول برابر کرنے کی بھر کوشش کی۔پہلے ہاف کے اختتام تک سوئٹز ر لینڈکو کوسٹاریکا کیخلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کھیل کا آغاز تیزی سے ہوا۔کھیل کے 57ویں منٹ میں کوسٹاریکا نے گول کر کے مقابلہ 1۔1کردیا۔کھیل کے 88ویں منت میں ڈریمک نے گول کر کے سوئٹزر لینڈ کو برتری کو 2۔1کر دیا اس کے دو منٹ بعد کوسٹاریکا نے گول برابر کردیا۔

اس یہ میچ دودو کی برابری پر ختم ہوا۔پوائنٹس ٹیبل کے مطابق تین میچز میں برازیل 7پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، سوئٹز ر لینڈ 5پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، سربیا تین پوائٹنس کے تیسرے جبکہ کوسٹاریکا ایک پوائٹنس کے ساتھ آخری نمبر پر ہیں۔پری کواٹرفائنل میں برازیل کا مقابلہ میکسیکو سے جبکہ سوئٹزر لینڈ کے مقابلہ سویڈن سے ہوگا ۔