|

وقتِ اشاعت :   July 2 – 2018

خضدار:  ہیڈ کوارٹر ہسپتال خضدار میں 6مہینے سے ادویات دستیاب نہیں ، میڈسن سپلائی ادارے نے مایوس کردیا ، مخیر حضرات ہسپتال کو ادویات فراہمی کے لئے تعاون کریں، پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے ایپل کردی ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال خضدارجو کہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہلاتا ہے جس میں پانچ اضلاع کے مریض علاج کے لئے لائے جاتے ہیں، مذکورہ ہیڈکوار ہسپتال خضدار کو گزشتہ چھ مہینے سے ادویات میسر نہیں ہیں ،دیہی و پہاڑی و دور دراز علاقوں کے مریض کثیر تعداد میں ہسپتال لائے جانے کے علاوہ خضدا رسٹی قومی شاہراہ کے سنگم پر واقع ہے جہاں روزانہ حادثات رونماء ہوتے ہیں۔

ابتدائی طبی امداد کے لئے علاج و معالجے کے تمام آئٹمز کی بے حد ضرورت ہوتی ہے ،میڈسن نہ ملنے کی وجہ سے ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے علاج کا کوئی آئٹم میسر نہیں ہے ، پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے صدر عبداللہ ساسولی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی بوجھل دل کے ساتھ گویا ہوئے کہ ہیڈکوار ٹر ہسپتال خضدارکو میڈسن سپلائی ڈپو (ایم ایس ڈی) کی جانب سے گزشتہ چھ مہینوں سے ادویات کی ترسیل نہیں ہورہی ہے۔

، ایمرجنسی آئٹمز ، حتیٰ کہ کینولا ، سرنج ، پلستر تک بھی ہسپتال کو دستیاب نہیں ، بلڈ بینک ، اوٹی ، آپریشن تھیٹر بھی تباہ و برباد ہیں ،ہسپتال میں سرجیکل آئٹمز کا نام نشان تک نہیں ، غریب مریض ہسپتال آتے ہیں ا ور مایوسی کے ساتھ و اپس لوٹ جاتے ہیں ۔

انہوں نے خضدار و بلوچستان کے مخیر حضرات سے درد مندانہ اپیل کردی ہے کہ وہ ذاتی طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال خضدار کو ادویات خرید کرد یں تاکہ دور دارز علاقوں سے علاج کے لئے آنے والے مریضوں کو مایوسی کے ساتھ واپس لوٹنا نہ پڑے اور ایمرجنسی کی صورت میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر ان کی زندگی بچائی جاسکے۔