کوئٹہ: نو اب محمد میر عالی بگٹی تمندار بگٹی کے ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ عوام بلخصوص بگٹی قبائل کو یہ بات بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے اور آپ کے قائد نواب محمد میر عالی بگٹی کے الیکشن میں حصہ لینے کے خلاف بہت سازشیں ہو رہی ہیں۔
لیکن تمام طر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود بھی فتح ہماری ہو گی کیوں کہ نواب محمد میر عالی بگٹی کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ PB-10ڈیرہ بگٹی جہاں سے نواب محمد میر عالی بگٹی امیدوار ہیں وہاں ایک ایسے شخص بھی امیدوا ر کھڑے ہیں کہ جنہیں عوام نے مسترد کر دیا ہے اور وہ بگٹی قبائل کے میرو متبرین اور پیرورنہ کو پریشرائز کر کے حمایت حاصل کرنا چاہتا ہے اور یہ ہر جگہ یہ کہتا پھرتا ہے کہ مجھے اداروں کی حمایت حاصل ہے ۔
کیوں کہ میں اُن کا بندہ اور امیدوار ہوں عوام ووٹ دے یا نہ دے میں جیت جاؤں گا۔ترجمان نے کہا کہ اگر ان کی بات درست ہے تو بلوچ عوام اداروں سے یہ کہتے ہیں کہ وہ کسی امیدوار کا حمایت نہ کریں کیوں کہ تمام امیدوار ں کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے اور اگر یہ شخص اداروں کے نام استعمال کر کے اپنے ذاتی مفاد حاصل کرنا چاہتا ہے تو ملکی ادارے نوٹس لیں ۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ امیدوار کو باقی عوام تو کیا اپنے گھر کے ووٹ نہیں ملیں گے کیوں کہ ان کی اہلیت اور کارکردگی ہی کچھ ایسی ہے کہ موصوف جہاں بھی ورک کیلئے جاتے ہیں لوگ ان کا گالیوں سے استقبال کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ان کی اصل حقیقت کو سوشل میڈیا کے اندر علاقے کی عوام بہتر انداز میں بیان کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ امیدوار اداروں کا نام استعمال نہ کریں اگر ان کو عوامی ہمدردی حاصل ہے تو وہ اپنے بل بوتے پر میدان میں اتریں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔
ترجمان نے کہا کہ ہماری نظر میں اُن کی اہلیت تو صرف اس حد تک ہے کہ وہ آئے روز ٹی وی چینلز پر آ کر ہندوستانی اداکاروں کی طرح بلوچستان کے سرداروں اور نوابوں کے خلاف باتیں کریں اور اپنی اسٹائل کو بدلتے رہیں حتیٰ کہ ان کی اپنی پارٹی میں بہت سے سردار اور نواب موجود ہیں کیا ۔
انہیں ان کی باتوں سے شرمندگی نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کردہ صاف اور شفاف انتخابات کو دھاندلی کی نظر نہ کیا جائے اور حقیقی بلوچ رہنماؤں کے لئے جمہوری جدو جہد کے راستے بند نہ کئے جائیں یہ ملک کی استحقام اور سلامتی کیلئے بھی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حوصلوں کو بلند رکھیں انشاء اللہ حق کی فتح ہو گی ۔
رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود فتح نواب عالی بگٹی کی ہو گی،ترجمان
وقتِ اشاعت : July 2 – 2018