|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2018

گوادر :  موروثی سیاست کے خاتمہ کے دن قر یب ہیں۔ ضلع گوادر کادس سالہ پارلیمانی دور محرومیوں سے عبارت ہے ۔ گوادر کا ہر گھر آج پانی سے محروم ہے ۔

مداخلت سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ عوام کے ان کی رائے کے مطابق امید وار منتخب کر نے کا حق دیا جائے ۔ نیشنل پارٹی کے کا رکنوں کا جوش او ر خروش دیدنی ہے ۔ یوسی جنوبی میں مخالفین کے دانت کھٹے ہونگے ۔

اشر ف حسین اور اسلم بھو تانی کی کامیابی عام آدمی کی کامیابی ہوگی ۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر یڑی اطلاعات جان محمد بلیدی ، ضلعی صدر فیض نگوری، تحصیل صدر ناگمان عبدل اور بی ایس او ( پجار) کے مر کزی جوائنٹ سیکر یڑی ولید مجید کا ملابند وارڈ میں الیکشن سیل کے افتتاح کے موقع پر خطاب۔ 

نیشنل پارٹی کا یوسی جنوبی میں پاور شو رنگا رنگ تقر یب کے دوران ملابند وارڈ میں الیکشن سیل کا افتتاح کیا گیا ۔ الیکشن سیل کا افتتاح نیشنل پارٹی کے مر کزی سیکریڑی اطلاعات جان محمد بلیدی نے کیا ۔ 

تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے مقر رین کا کہنا تھا کہ آج کے دن کارکنوں کا جوش اور جزبہ واقعی قابل دید ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ تبد یلی کی سوچ گوادر کے ہر گلی اورکو چہ میں پہنچ گئی ہے نیشنل پارٹی کے تبد یلی کے نعرہ نے عوام کی اکثر یت کو اپنی طرف متو جہ کیا ہے کیونکہ ضلع گوادر کا دس سالہ پار لیمانی دور محرومیوں سے عبارت ہے ۔

عوام کی محبت کا دم بھر نے والوں نے اپنے دور میں گروہی مفادات کو تر جیحی دی اور ایک مخصوص ٹولہ نے مراعات حاصل کےئے جس کی وجہ سے گوادر جیسے بین الاقوامی اہمیت کے حامل شہر کے باسی بوند بوند پانی کے لےئے تر س رہے ہیں اور بجلی کا بد ترین بحران بھی جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک جیسے منصوبے کے تناظر میں گوادر کی نمائندگی اس بات کا متقاضی ہے کہ ایسے لوگ گوادر کی نمائندگی کر یں جو نڈر ہوں اور ان کا ماضی بے داغ ہو میر اشرف حسین صوبائی اسمبلی کے سب سے موزوں ترین امید وار ہیں جبکہ میر اسلم بھو تانی کا بطور قومی اسمبلی کا امید وار ہونا نیک شگون ہے کیونکہ اشر ف حسین اور اسلم بھو تانی بھر پور طور پر عوامی اہلیت رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوری جد و جہد پریقین رکھتی ہے اور مضبوط وفاق کاحامی ہے اور اس کے لےئے جمہوری عمل کو پنپنے دیا جائے یہی ملک کے مفاد میں ہے لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ جمہوری جد و جہد کو سبوتاژ کر نے کی کوشش کی جارہی ہے اگر ایسا ہوا تو جمہوری نظام کے لےئے اس کے نتائج خراب ثابت ہوسکتے ہیں ۔

مضبوط وفاق کے لےئے ضروری ہے کہ عوام کو ان کی رائے کے مطابق امید وار منتخب کر نے کاحق دیا جائے ۔ا نہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی مضبوط وفاق کا حامی ہے اور جمہوری عمل کی آبیاری چاہتا ہے اگر جمہوری نظام کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش ہوئی تو نیشنل پارٹی سخت مزاحمت کر ے گی ۔ 

انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر میں نیشنل پارٹی کی منظم انتخابی مہم چلائے جائے گی اب تبدیلی آکر رہے گی کارکنان پر جوش طور پرگھر گھر جاکر انتخابی مہم چلائیں انشاء اللہ کا میابی ہماری ہوگی ۔