مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سردار اختر جان مینگل و سابق وزیر اعلٰی بلوچستان چیف آف ساراوان نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں بی این پی کے میڈیٹ کو غیر جمہوری قوتوں نے جعلی وغیر شفاف الیکشن کے ذریعے چرا لیئے گئے ۔
اس ریاست میں جمہوری عمل کا کوئی مستقبل نہیں کیونکہ غیر جمہوری قوتوں نے اداروں کو کسی صورت مضبوط نہیں ہونے دینگے اور اگر ملک میں کبھی فری اینڈ فئیر الیکشن ہوا بھی تو اسٹبلشمنٹ کے جادوگروں نے اس کے بعد اس عمل کو پنپنے نہیں دیا انہوں نے کہا کہ ا بھی بھی اسٹبلشمنٹ کے ذریعے بڑے بڑے ریت سیمنٹ بھٹہ کے اینٹوں کے بت بنائے گئے ہیں مگر یہ 25 جولائی کو زمین بوس ہوجائینگے ۔
انہوں نے کہا کہ اب عوام کی سوچ تبدیل ہوچکے ہیں سڑک نالی کی سیاست کا دور ختم ہوچکا ہیں اور اب حق و سچ کی سیاست کا دور ہیں ہم ایسے ترقی و کرسی نہیں چاہتے جس پر ہمیں کوئی اختیار نہیں ہو یا ہمیں وزیر کے سامنے نالی روڈ ہسپتال کے لیئے درکواست دینے کی ضرورت پڑے ۔
ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماوں نے مستونگ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پریس کانفرنس کے دوران سردار اختر جان مینگل نے پی بی 35 پر اپنے نامزد امیدوار حاجی نورمحمد شاہوانی کو نواب اسلم خان رئیسانی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا جبکہ نوابزادہ یادگار رئیسانی نے این اے 267 پر بی این پی کے نامزد امیدوار منظور بلوچ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ۔
جبکہ نواب اسلم رئیسانی سے اس قبل بی این پی کے نامزد امیدوار منظور بلوچ کی حمایت کا اعلان کیا تھا پریس کانفرنس کے دوران حاجی میر لشکری خان رئیسانی منظور بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پنجاب اور وفاق کی کسی خیرات کی ضرورت نہیں مگر ہم اپنے صوبے کے معدنی وسائل پر حق ملکیت چاہتے ہیں جہاں سے سونا چاندی گیس تیل اور دیگر قیمتی معدنیات نکلتے ہیں مگر ریاست اور وفاق کی ناانصافیوں کی وجہ سے یہاں کے لوگ نان شبینہ کے محتاج ہے کیا ہم ایسے استحصال کو ترقی سمجھے آنے والے دور میں اگر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا تو ہماری تشخص اورقوم پرستی کی سیاست کا جنازہ نکلے گا ۔
انہوں نے کہا کہ قوم پرست جماعتوں میں صرف بی این پی سیاسی طور پر عملی کردار ادا کر رہے ہیں نیشنل پارٹی بلوچ قوم اور عوام کی امیدوں اور توقعات پر ذرہ برابر بھی پورے نہیں اترے ہمیں اپنے تشخص کو زندہ رکھنے کے لیئے قوم پرستی کی سیاست کو بچانا ہے۔
پنجاب اوروفاق سے خیرات نہیں مانگتے اپنے وسائل پر حق ملکیت چاہتے ہیں،اخترمینگل /نواب اسلم رئیسانی
وقتِ اشاعت : July 3 – 2018