کرخ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا فیض محمد سمانی ،بی این پی کے مرکزی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی عبدالرؤف مینگل ،حلقہ پی بی 38 زہری مولہ کرخ سے ایم ایم اے اور بی این پی کے مشترکہ امیدوار وڈیرہ عبدالخالق موسیانی، پی بی 39 خضدار نال سے دونوں جماعتو ں کے مشترکہ امیداور میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ عوام نے ایم ایم اے اور بی این پی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے 25 جولائی سے قبل یم ایم اے اور بی این پی کے مشترکہ امیدواروں کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا ہے ۔
ہماری اتحاد کو عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور یہ اتحادایک ایسی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے جس کا مقصد عوام کی خوشحالی اور بلوچستان کی ترقی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرخ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تقریب سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما قاری عبد الرحمن، قاضی گل محمد، ٹھیکدار سیف اللہ محمد شہی، بی این پی تحصیل کرخ کے جنرل سیکرٹری صادق موسیانی، میر صادق غلامانی، آغا سمیع اللہ شاہ، سفر خان مینگل و دیگر مقررین نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ہمارے کارکنوں کو دھونس و دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پولیس اپنی حر کتوں سے باز آئے سابق دور حکومت میں یہاں کرپشن اور قربا پروری کی مثالیں قائم کر دی گئیں اور آج انہی کرپشن کے رقم سے لوگوں کا ضمیر خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہاں لوگ بکاؤ مال نہیں وہ اپنی غیرت و ضمیر کا ہر گز سودا نہیں کریں گے بلکہ آپ لوگوں کئے کا جواب اپنے ووٹ کی پر چی سے دیں گے ۔
مقررین نے کہا کہ جمہوری ملک میں ووٹ کی پر چی تبدیلی کی بنیاد ہوتی ہے جو لوگ ووٹ کی تقدس کو نہیں سمجھتے اسے غلط استعمال کرتے ہیں ان کی نسلیں ان کو کبھی معاف نہیں کرتے وقت آگیا ہے آپ لو گ اپنے لئے اور اپنی مستقبل کے لئے اچھے امیدواروں کا انتخاب کریں ۔
اس موقع پر پی بی 38 سے بی این پی، ایم ایم اے کے مشترکہ امیدوار وڈیرہ عبد الخالق موسیانی نے کہا کہ آج کا جلوس ان کے لئے ایک اعزاز ہے انشاء اللہ عوام کی اس محبت و خلوص کو وہ ہر گز فراموش نہیں کریں گے منتخب ہونے کے دونوں جماعتوں اور حلقہ کے عوام کی مشاورت سے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کریں گے۔
جمعیت ،بی این پی اتحاد کو عوام کی حمایت حاصل ہے ،مولانا فیض محمد ،روف مینگل
وقتِ اشاعت : July 4 – 2018