فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں آٹھ ممالک فرانس یورو گوئے برازیل بیلجیئم ، انگلینڈ سویڈن، کروشیا اور میزبان روس پہنچ چکے ہیں۔ کوارٹرز فائنل مرحلے کے دو میچز جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں فرانس کا سامنا یوروگوئے سے ہے دونوں ممالک فیفا ورلڈ کپ کے اعزازات جیت چکے ہیں ۔
یوروگوئے کو ابتدائی دو ورلڈ کپ ٹورنامنٹس 1930 اور 1950 ء میں میزبانی کا شرف حاصل ہے ۔ یوروگوئے ہی ان دونوں ایونٹس میں فٹبال کے عالمی چیمپئن کے طور پر سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد یوروگوئے کی ٹیم 1954,1970 اور 2010 ء کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں میں چوتھے نمبر پر رہی۔ فرانس ایک بار عالمی چیمپئن بنا ۔ فرانسیسی فٹبال ٹیم نے 1998 میں اپنی ہی سرزمین پر ورلڈ کپ فائنل میں برازیل کو 3-0 سے زیر کرکے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ جیتا تھا۔
فرانسیسی ٹیم 2006 میں رنرز اپ رہی جبکہ 1958 ء اور 1986 میں تیسری اور 1982 ء میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی ۔ گزشتہ رولڈ کپ میں فرانس کوارٹر فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں 1-0 سے شکست کھا گیا تھا۔ یوروگوئے اور فرانس کے مجموعی طور پر چھ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں تین ورلڈ کپ میچز اور تین انٹرنیشنل فٹبال میچز شامل ہیں ۔
یورگوئے دو فتوخات کے ساتھ اپنی حریف ٹیم پر حاوی ہے جبکہ فرانس کی ٹیم کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے چار میچز ڈرا ہوئے، جن میں کوئی بھی ٹیم گول نہیں کر سکی۔ یورگوئے اور فرانس پہلی مرتبہ انگلینڈ میں 1966 ء میں ۃہنے والے ورلڈ کپ میں مد مقابل تھے جس میں یوروگوئے نے فرانس کو 2-1 سے زیر کر لیا تھا۔
2002 ء میں جنوبی کوریا جاپان میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فرانس اور یورگوئے کا میچ کسی گول کے بغر برابری پر ختم ہوا تھا۔ جنوبی افریقہ میں 2010 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی فراس اور یورو گوئے کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔
2012 ء میں انٹرنیشنل دوستانہ میچ میں بھی دونوں ٹیمیں کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھیں تاہم 2013 ء میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل میچ میں یوروگوئے نے فرانس کو 1-0 دی تھی جس کے بعد اب فراس اور یوروگوئے فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے ہیں۔
یوروگوئے کا دفاے خاصا مضبوط ہے جس کو توڑنا فرانس کی باصلاحیت فارورڈ لائن کیلئے بڑا چیلنج ہوگا۔ دوسرا کوارٹر فائنل پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل اور بلجیم کے مابین کھیلا جائے گا۔ برازیل اوربلجیئم، جنوبی کوریا جاپان میں 2002 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں مد مقابل آئے تھے جس میں برازیل نے بلجیئم کو 2-0 سے شکست دی تھی۔
فاتح ٹیم کی جانب سے ریوالڈو اور رونالڈو نے گول کیے تھے۔ دونوں ٹیمیں چار مرتبہ ایک دوسرے کے سامنے آگیں جس میں تین بار برازیل فاتح رہا اور بلجیئم کی ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی جو دونوں ملکوں کے مابین 1963 ء میں کھیلا گیا تھا جس میں بلجیئم نے 5-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ جون 1965 میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل میچ میں برازیل نے بلجیئم کو 5-0 سے شکست دے کر بدلہ چکا دیا تھا اس میچ میں فٹبال لیجنڈ پیلے نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔
1988 میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل میچ میں بھی برازیل حریف بلجیئم پر 2-1 سے حاوی رہا تھا۔ رواں ورلں کپ میں بلجیئم کی گولڈن جنریشن پر مشتمل فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کی ہے ۔
جاپان کے خلاف پری کوارٹر فائنل میں دو گول سے خسارے میں جانے کے بعد بلجیئم نے شاندار انداز میں کم بیک کیا اور تین گول کر کے ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچانے کا کارنامہ انجام دیا۔ گزشتہ ورلڈ کپ میں بھی بلجیئم نے کوارٹر فائنل میں رسائی کی تھی ۔ دونوں باصلاحیت ٹیموں کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔