|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2018

حب: گوادرمیں ہونے والی سی پیک پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری پرپہلاحق بلوچستان کاہے گوادرکاراستہ لسبیلہ سے ہوکرگزرتاہے سی پیک کے پیسے اورپروجیکٹس اب کہیں اورلگنے نہیں دوں گا۔2002 سے 2013 کے اپنے دور اقتدارمیں دن رات کوششیں کی کہ زیادہ سے زیادہ عوام کی حالت زندگی کوبہتربنایاجائے۔

ان خیالات کااظہارسابق اسپیکر وامیدوارحلقہ این اے 272 لسبیلہ گوادراسلم بھو تانی نے نورمحمدبروہی گوٹھ میں ٹی پارٹی پروگرام کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ جب میں برسر اقتدارتھاکسی کوہمت نہیں ہوئی کہ ایک انچ زمین ہتھیاسکے بلکہ جودی گئی تھیں وہ بھی واگزار کرائیں جس میں عرب شہزادوں کوشکارگاہوں کے نام پردی گئیں ۔

سونمیانی میں بندرگاہ کے نام پرکوڑیوں کے دام فروختگی کورکوایاسترہزارایکڑ حکومت سے واگزار کرائی ان سب کے لیے کوئی لاٹھی بندوق نہیں اٹھائی اپنے دلائل سے اور بھرپورمحنت سے یہ کام سرانجام دیے میراعزم اورحوصلہ اب بھی وہی ہے ۔

انشاء اللہ گوادر اورلسبیلہ کے حقوق کابھرپورخیال رکھوں گا ہمارے نام پرملنے والے پروجیکٹس بلوچستان میں ہی لگیں گے ریکوڈک، سیندک اور طویل ساحلی پٹی کے حامل صوبہ بلوچستان کے لیے اگرکوئی جامعہ پالیسی بنائی گئی ہوتی تو یہاں کے لوگ کافی خوشحال ہوتے آپ 25 جولائی کو چار پائی پرٹھپہ لگائیں ۔

انشاء اللہ گوادر لسبیلہ سمیت پورے بلوچستان کی آواز روزپارلیمنٹ میں گونجے گی۔نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء وامیدوارکامریڈ محمدسلیم بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی کی خواہش تھی کہ وہ کسی ایسے آدمی سے اتحاد کرے جوبلوچستان گوادراورلسبیلہ کے حقوق کاتحفظ کرسکے اسی لیے محمداسلم بھوتانی کے ساتھ اتحادکیاان کاماضی گواہ ہے کہ انہوں نے قومی مفادات کوعزیز رکھاباقی یہ جوباپ پارٹی بنائی گئی اس کامقصدرگوادرلسبیلہ کی ساحلی پٹی کونیلام کرناہے۔ 

چارسال دس مہینے اقتدارکے مزے لوٹنے والوں کواچانک سمجھ آیاکہ نوازشریف اچھا نہیں ہے۔انڈیامیں گائے کوماں کادرجہ حاصل ہے یہاں پرگائے کو باپ کادرجہ مل گیایہی وہ مرد مجاہدہے جوبلوچستان کے حقوق کادفاع کریگا 25 جولائی کوبھاری اکثریت سے محمداسلم بھوتانی کوکامیاب کراناہے ۔

اس موقع پرغلام مصطفیٰ، عبدالمجید اورلعل جان نے محمداسلم بھوتانی کواپنے اہلیان نورمحمدبروہی گوٹھ کی طرف سے بھرپورتعاون کایقین دلایاجس پرمحمداسلم بھوتانی ان کاشکریہ اداکیااوران کے مسائل کوحل کرانے کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کاعزم کیا۔