|

وقتِ اشاعت :   July 10 – 2018

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سربراہ و بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 38زہری کرخ مولہ و پی بی 39خضدار نال سے نامزد امیدوار میر اسراراللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مفادات کاسودا کرنے والے آج کس منہ سے اپنی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ 

نام نھاد قوم پرستوں کی حکومت میں ماہیگیروں سمیت بلوچستان کے اجتماعی مفادات پر خاموشی اختیار کرنے والے قومی مجرم ہیں ۔ان کے دور میں کلاس چہارم تک کی ملازمتیں بھی برائے فروخت تھیں۔بی این پی عوامی بر سر اقتدار آکر صوبے کی مفادات کا تحفظ کاور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گی۔ 

الیکشن کے موقع پرسلائی مشین،ٹرانسفامرر اور کھمبے تقسیم کرنے والے غریب عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے چاہتے ہیں۔عوام کوووٹ کی طاقت سے تبدیلی لانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن مہم کے سلسلے میں “سنی فیض آباد” ،تحصیل باغبانہ کے علاقہ “پارکو” و دیگر مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میر اسرار اللہ زہری نے کہا کہ نام نھاد قوم پرستوں نے اپنے دور میں کلاس چہارم تک کے ملازمتوں کو بھی فروخت کیاجبکہ صوبے کے مفادات پر سودا بازی کی گئی۔جس سے مایوسی میں اضافہ ہوا اور لوگ سیاسی عمل سے بدظن ہوئے۔باشعور عوام کو ایسے نام نھاد قوم پرستوں کا احتساب کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی نے مند،کیچ اور پنجگور سے لیکر سوراب تک جہاں جہاں کامیابی حاصل کی ہے تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے نوجوانوں کو بلا تفریق روزگار دی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لےئے بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

پچیس جولائی کے انتخابات میں اگر بی این پی عوامی نے کامیابی حاصل کی تو سب سے پہلے ہم نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پر توجہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت اور آبنوشی کے مسائل پر قابو پانے کے لےئے بھی بی این پی عوامی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریگی۔

انہوں نے کہا کہ جھالاوان کے غریب عوام کو پسماندہ رکھنے والے الیکشن کے موقع پر چند سلائی مشین،ٹرانسفارمرز اور اور بجلی کے کھمبے تقسیم کرکے عوام کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جوکہ غریب عوام کے مزاق اڑانے کے مترادف ہے۔اگر وہ عوام کے ہمدرد اور خیرخواہ ہوتے تو یہ کام وہ الیکشن سے پہلے بھی کر سکتے تھے۔عوام کو ان موقع پرستوں کے عزائم کو بھانپنا ہوگا۔

میر اسراراللہ زہری بلوچ نے کہا کہ ہم عوامی مفادات کے تحفظ کے لےئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور غریب عوام ہمارے سیاسی وارث ہیں۔پچیس جولائی کو غریب عوام کا فیصلہ امن،ترقی اور خوشحالی کی راہ کا تعین کرے گا۔

بی این پی عوامی کو قبائلیت یا شخصیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ چاہےءں اور جو لوگ سمجھتے ہیں کہ بی این پی عوامی ان کی بہتر انداز میں خدمت کرسکتی تو وہ ووٹ کی طاقت سے بی این پی عوامی کی سیاسی قوت و طاقت میں اضافہ کریں تاکہ روزگار کی فراہمی کے ساتھ دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لےئے عملی بنیادوں پر اقدامات کےئے جاسکیں۔

اس موقع پر بی این پی عوامی کے رہنماؤں ڈاکٹر حضوربخش زہری،حاجی شفیع بارانزئی،حاجی انور قلندرانی،حاجی نورالدین چھٹہ و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔