ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد کی قومی اسمبلی کی نشت 260حلقہ پی بی گیارہ پر شدید گرمی میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی مختلف شہروں کی بازاروں محلوں گلیوں کو پارٹیوں کے جھنڈوں سے سجا دیا گیا ہے ۔
کارکنوں کا جوش بڑھانے کیلئے گاڑیوں میں بڑے بڑے اسپیکرز لگا دیئے گئے جبکہ پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حمایت میں ڈومکی قبیلے کے سربراہ سردار سرفراز خان ڈومکی پہنچ گئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے ہمراہ چھتر کا دورہ کیا علاقے کے قبائلی معتبرین عوام کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔
اس موقع پرقومی اسمبلی کے آزاد امیدوار سید خادم حسین شاہ نے سردار یار محمد رند کے حق میں دستبردار ہوگئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کی مستوئی برادری نے میر مستی خان مستوئی نصیراحمد مستوئی کی قیادت میں نصیرآباد کی قومی اسمبلی کی نشت 260پر پی ٹی آئی کے امیدوار سردار یار محمد رندحلقہ پی بی گیارہ پر میر شوکت خان بنگلزئی کی حمایت کا اعلان مستوئی برادری کی جانب سے منعقدہ ایک بڑے جلسہ میں اعلان کیا گیا 25۔
جولائی قریب آتے ہی امیدواروں کی انتخابی مہم بھی تیز ہوتی جاری ہے حلقہ پی بی گیارہ پر پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر سکندر خان عمرانی اور جاموٹ وقومی موومنٹ کے امیدوار سابق صوبائی وزیر میر عبدالماجد خان ابڑو کے درمیان سخت کانٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔
عوامی رائے کے مطابق اس وقت پی ٹی آئی کے امیدوار میر شوکت خان بنگلزئی اور پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کی پوزیشن بہتر ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے امیدوار میر شوکت خان بنگلزئی کی حمایت میں سردار یار محمد رند سردار سرفرار خان ڈومکی سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی میر نثار خان کھوسہ اور پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کھڑے ہیں ۔
جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کے ساتھ پیپلز پارٹی کے جیالے ڈیرہ مراد جمالی چھتر کی نظریاتی عوام کی بڑی تعداد ان کی سپورٹ میں کھڑی ہے ۔
جبکہ تحصیل تمبو حلقہ پی بی بارہ پر جمعیت علماء اسلام کے میر نظام الدین لہڑی آزاد امیدوار سردار زادہ باباغلام رسول عمرانی بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق صوبائی وزیر حاجی محمد خان لہڑی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے عوامی حلقوں کے مطابق سابق صوبائی وزیر میر محمد امین عمرانی کی نااہلی کی وجہ سے اگر ان کے فرزند میر غلام عباس عمرانی کسی بھی امیدوار کے حق دستبردار ہوئے کامیابی یقینی ہے۔
دوسری جانب سے ڈیرہ مراد جمالی چھتر تحصیل تمبو گرد نواح کی بازاروں محلوں کو پارٹی جھنڈوں سے سجا دیا گیا ہے انتخابی دفاتر سے ووٹروں کارکنوں کی تھنڈے مشروبات چٹ پٹے پکوان سے خاطر تواضع کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
سردار سرفراز ڈومکی نے قومی اسمبلی کی نشست پر سردار یار محمد رند کی حمایت کااعلان کردیا
وقتِ اشاعت : July 10 – 2018