پسنی : نیشنل پارٹی کے سربراہ سنیٹر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ آج یہاں آکر محسوس ہورہا ہے کہ یہاں سے منتخب نمائندوں نے اس علاقہ کو کوئی اہمیت نہیں دیا۔دس سال تک ایم پی اے رہنے والوں نے اس علاقہ کا دورہ تک نہیں کیا۔
شادی کور ڈیم کو مکمل کرنے کے لئے سیکورٹی کا انتظام کرواکر اسکو مکمل کیا۔ ہمارے حکومت کے جانے کے بعد ڈیم کے جو کام رہ گئے ہیں۔انکو بعد میں مکمل نہیں کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسنی کے گاؤں ’’گرانی ‘‘ میں علی دارو اور نوربخس کے اپنے خاندان اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
عوامی اجتماع سے سنیٹر اشوک کمار، نیسنل پارٹی کے حلقہ پی بی 51 گوادرسے امیدوار میر اشرف حسین، محمد حیاتیان، نیشنل پارٹی کے ضلعی نائب صدر آدم قادربخش اور یوسف عبدالرحمان نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اسٹیج سکریٹری کے فرائض سلام اللہ نے سرانجام دئیے۔
میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ قومی اسمبلی میں سب سے کم حاضری میں یہاں کا ایم این اے سید عیسی نوری دوسرے نمبر پر اور صوبائی اسمبلی میں کم حاضری میں میر حمل کلمتی تیسرے نمبر پر رہا۔ جب یہ لوگ اسمبلی میں نہیں جاتے ہیں تو عوام سے ووٹ مانگ کر کیوں عوام کی ووٹ کی تذلیل کررہے ہیں؟ جب ان نمائندوں نے اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کیاتو عوام کے مسائل کیسے حل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار ایکڑ اراضی کسی سردار کے پاس نہیں ہے مگر گوادر میں میر عبدالغفور کلمتی پانچ ہزار ایکڑ کا مالک ہے۔
ان لوگوں نے گوادر کو فروخت کیا ہے۔ میر حاصل خان بزنجو نے کہا تعلیم کے بغیر کوئی قوم زندگی بھر ترقی نہیں کرسکتا۔ آپ لوگوں کا پہلا مطالبہ تعلیم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ آپ لوگوں کو سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنکر اپنے علاقے کے بہتری کے لئے اپنا خدمات ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن جیت جائیں یا ہار، مگر گرانی کے عوام کا ساتھ نیشنل پارٹی کا تعلق اب ہمیشہ کے لئے قائم رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میر غوث بخش بزنجو نے 1973 کے آئین بننے کے وقت یہ بات آئین میں شامل کروایا کہ 12 نان ٹیکل میلز تک سمندر میں کوئی ٹرالز شکار نہیں کرسکتا ہیاور بعد میں اسکو بڑھا کر 20نان ٹیکل میلز تک بڑھایا گیا۔ ہماری اولین ترجیح ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق ٹرالنگ بند کیا جائے۔ ان کاکہنا تھا کہ اب ذکری ملائیوں پر کوئی بھروسہ نہیں کرے گا۔
کیونکہ الیکشن شروع ہوتے ہی امیدوار ذکری کمیونٹی کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے ملائیوں کے پاس جاتے ہیں۔جنکے زیادہ مرید ہوں گے۔ انکو زیادہ پیسہ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر کے عوام اپنے بہتر مسقبل کے لئے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میر اشرف حسین اور قومی اسمبلی کے امیدوار محمد اسلم بھوتانی کو ووٹ دیں۔ کیونکہ یہ لوگ اسمبلی میں گوادر کیعوام کی بہتر نمائندگی کریں گے۔
سابق نمائندوں نے گواد ر کو فروخت کیا ہے عوام انہیں مسترد کردیں، حاصل بزنجو
وقتِ اشاعت : July 11 – 2018