|

وقتِ اشاعت :   July 16 – 2018

بیلہ:  سابقہ اسپیکر بلوچستان اور آزاد امیدوار این اے272لسبیلہ گوادرمحمد اسلم بھوتانی نے چونگی گراؤنڈبیلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارپائی اتنی کمزور نہیں یہ اتنی مضبوط ہے کہ کلہاڑے کا کند کچھ نہیں کر سکتا چارپائی کے چاروں پہر عوام کی طاقت سے مضبوط ہیں اور نہ ہی کلہاڑے کے گن میں اتنی طاقت ہے اور نہ ہی کلہاڑا اتنا تیز ہے ۔

یہ بات امیدوار این اے272لسبیلہ گوادر سابق اسپیکر بلوچستان محمد اسلم بھوتانی نے سردار اختر جان مینگل کے حالیہ میں بیان پر کہی امیدوار محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ کہ سردار اختر جان مینگل کے شکر گزار ہیں کہ دونوں بھائیوں کی بات جو کی وہ درست ہے ہم بھائی ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے انہوں نے جلسہ عام سے کہا کہ میں صوبے میں رہا ہوں نیشنل لیول پر نہیں گیا لیکن آپ لوگ آکر دریجی کو دیکھو ہم نے ہمیشہ نیک نیتی پر مبنی خدمت کی ہے ۔

جام شورو گریڈ سے سو کلو میٹر سے زیادہ تینتیس ہزار لائن پہنچی ہے جو کہ دریجی شہر کو روشن کرتی ہے دریجی واحد پاکستان کا علاقہ ہے جہاں پر ایک منٹ کے لےئے لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی اسلام آباد میں بھی لوڈ شیڈنگ کچھ دیر کے لےئے ہوتی ہے لیکن ہمارے پاس لوڈ شیڈنگ کا سوال ہی نہیں محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ بات کمینٹمنٹ کی ہے اپنے لوگوں سے محبت ہے اسلم بھوتانی نے کہا کہ مین ٹرالنسمیشن لائن کا مسلہ صوبے کا نہیں مرکز کا ہے اور مرکز سے ہی حل ہو سکتا ہے ۔

زمینداروں کو جو مشکلاتیں ہیں انشاء اللہ موقع ملا تو لسبیلہ کی مین ٹرالنمیشن لائن کی تبدیلی کی بھر پور کوشش کریں گے اور سابقہ دور میں درو والا بچاؤ بند و دیگر سیلابی چینلز کے حوالے سے بھی مختلف علاقوں میں کام کےئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بڑا باغ سے رفیق بندیچہ کے پل کی تعمیرات کے حوالے سے بتایا گیا ان علاقوں میں کنڈ کنڈاچہ ، مائی پیر ودیگر علاقے آتے ہیں۔

ان علاقوں کے عوام کو جو مشکلاتیں ہیں انشاء اللہ وہ دور ہو ں گی آپ لوگوں کی محبت و خلوص ہو گا تو انشاء اللہ یہ مسائل اتنے بڑے نہیں جو حل نہ پائے میں شکر گزار ہوں نیشنل پارٹی کا اور سنی تحریک کی مقامی قیادت جنہوں نے میری حمایت کا علان کیا ۔

انہوں نے کہا کہ لسبیلہ گوادر این اے 272کی سیٹ کی اہمیت اس لےئے ہے گوادر ساحل سمندر اور پوری دنیا کی نظریں یہاں لگی ہیں اور گوادر کے گہرے سمندر کے لےئے کوشش یہ ہو رہی ہے کہ ہتھورائز ایم این اے لایا جائے گوادر کے معاملات میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالیں بلوچستان کی ترقی کا دارومدار ہی گوادر پر منحصر ہے آپ اور ہم سب کو کوشش کرنی چائیے کہ ایسا نمائندہ لائیں کہ گوادر اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کی نگہبانی کر سکیں انشا ء اللہ آپ بھائیوں نے اگر مجھے موقع دیا تو سالار ساحل جو لفظ ہے ۔

میں انشاء اللہ سالار ساحل ہو کر دکھاؤں گا اسلم بھوتانی نے شمیولیت اختیار کرنے والے معززین کا شکریہ ادا کیا اور ان قبائلی معززین کو اپنے تعاون کا یقین دلایا جلسہ عام سے آزاد امیدوار نصر اللہ رونجھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیاس آرائیوں پر کان نہ دورائیں کوئی ایسا خریدار نہیں جو مجھے خرید سکیں خرید فروخت منڈیاں یہاں نہیں لگیں گی جہاں لگتی ہے وہاں لگنے دیں لسبیلہ میں نہیں لگیں گی کئی سالوں سے وعدے کرتے آ رہے ہیں مگر ایک وعدہ بھی وفا نہ کر سکے لسبیلہ کا کوئی سسٹم ٹھیک نہیں ہے ۔

آپ لوگوں کا سودا نہ کیا ہے نہ کریں گے پچیس جولائی کو محمد اسلم بھوتانی کے انتخابی نشان اور میرے آزاد امیدوار کے انتخابی نشان کو ووٹ دے کر لسبیلہ کی ترقی کی نئی بنیاد رکھیں جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے عبدالواحد بلوچ، پیپلز پارٹی کے کامریڈ عبدالرزاق،پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر ثناء اللہ، نیشنل پارٹی کے کامریڈ سلیم، ایڈوکیٹ خلیل رونجھو، قاضی لطیف رونجھو، سردار عبدالمجید جاموٹ، غلام حسین گلزار، برکت نادر،نعیم شاہ و دیگر نے بھی جلسہ عام سے خطاب کیا،،،