|

وقتِ اشاعت :   July 16 – 2018

فیفا ورلڈ کپ 2018 کا فائنل میچ 15 جولائی کو روس میں منعقد ہوا، جس میں فرانس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-4 سے کروشیا کو شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپیئنن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

جہاں اسٹیڈیم میں 80ہزار تماشائی اس فائنل میچ سے محظوظ ہوئے وہیں سوشل میڈیا میڈیا پر نہ تو دونوں ٹیم، نہ ان کے کھلاڑی اور نہ ہی فائنل میچ بلکہ کروشیا کی صدر کولنڈا گریبر کا اپنی ٹیم کے لیے سپورٹ توجہ کا مرکز بن گیا۔

کروشیا کی صدر کولنڈا گریبر فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم میں موجود رہیں۔

جبکہ شکست کے بعد بھی وہ میدان میں اپنی ٹیم کے ساتھ موجود رہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں میچ کے بعد بارش شروع ہونے کے باوجود اپنی ٹیم کے ساتھ موجود رہنے پر خوب سراہا

انہوں نے شکست کے بعد بھی اپنی ٹیم کے ساتھ ساتھ حریف کھلاڑیوں کو بھی سراہا

کولنڈا گریبر نے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے دوران برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے کے ساتھ تصویر بنوائی

کولنڈا فائنل میچ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتی رہیں

کروشیا کی صدر کولنڈا گریبر اور فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون نے ایک ساتھ فائنل میں یادگار تصویر بنوائی

کولنڈا گریبر مکمل میچ کے دوران اپنی ٹیم کا جذبہ بڑھاتی نظر آئیں

وہ اس سال فیفا ورلڈ کپ میں کروشیا کی جانب سے کھیلے جانے والے ہر میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود رہیں

انہوں نے شکست کے بعد اپنی ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھایا

فرانس کی جیت کے بعد ان کے صدر کی ایمینوئل میکرون نے ٹیبل پر چڑھ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا

فوٹو بشکریہ/ ٹوئٹر