خضدار : جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے امیر و مرکزی نائب امیر سابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین صوبائی سینیٹرمولانا فیض محمد نے کہا ہے کارکن 25 جوالائی کے دن کے لئے بھر پور پور تیاری کریں ووٹ کی تقدس اور اس آلہ کے ذریعہ تبدیلی اسلامی نظام کے نفاذ ختم نبوت کی حفاظت اسلامی اقدار کے فروغ کی خاطر جمعیت علماء اسلام اور اس کے اتحادیوں کو کامیاب کرانے کے لئے دن رات محنت کریں ووٹ ایک طاقت ور ہتیار ہے۔
اس کی صحیح استعمال سے قوم کی تقدیر بدل کی جاسکتی ہے ہمارے ملک میں ووٹ کو تقدس کو ہمیشہ پامال کیا گیا سیاست کو کاروبار بنایا گیا سرمایہ پرستی اور جاگیر پرستی کے رجحان کی وجہ سے یہ مقدس پیش و عمل ایک گناہ کی شکل اختیار کرنے لگا جس کی وجہ سے ہم اپنی ملک کو 70 سال سے زائد مدت ہو نے کے باوجود ترقی یافتہ ممالک کے صف شامل نہ کرسکیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس ملک میں ایک حقیقی تبدیلی الیا جائے جو اسلام کے اصولوں و ملک کے جمہوری تقاضوں کے مطابق ہو ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اسلامی خضدار میں جمعیت علماء اسلام تحصیل خضدار کے شوری ٰ و ماتحت حلقہ جات کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس مولانا محمود الحسن قمر کی صدارت میں منعقد ہوا ۔
اجلاس ے جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی و دیگر مقررین نے خطاب کیا اس موقع تمام حلقہ جات الیکشن کے بارے میں اپنا کارکردگی رپورٹ پیش کیا اور بتایا کہ تمام یونٹو ں کی سطح پر الیکشن کی کامیابی کے لئے بھر پوری تیاری کی جارہی ہے اور اس حوالے سے عوام کی جانب سے ہمیں مکمل پذیرائی مل رہی ہے خضدار کے ہر علاقے سے بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ اور سیاسی قبائلی لوگ دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کررہے ہیں جو ایک اچھی مستقبل کے لئے نوید ہے ۔
اجلاس میں الیکشن کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئے اور متعدد فیصلے بھی ہوئے ان فیصلوں کی روشنی میں 25 جولائی کے لئے حکمت عملی ترتییب دیا گیا مقررین نے کہا کہ الیکشن ایک موقع ہے اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کے ہم دن رات محنت کریں اگر ہم نے اس موقع کع ضائع کیا تو ہمیں ہاتھ ملنے کے علاوہ کچھ نہیں ملیگا ۔
اجلاس میں بی اے پی مستونگ کے انتخابی جلسہ عام پر دہشت گردوں کے حملہ اس کے نتیجہ میں 150 سے زائد افراد کی شہادت اسی تناسب سے زخمی ہونے والے اواقعہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعا مغفرت اور پسماندگان سے ہمدردی اور زخمیوں کے جلدی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی ۔
اجلاس میں صوبہ خیبر پختون خواہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی ٰصوبہ خیبر پختون خواہ اکرخان درانی کے انتخابی جلسہ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی گئی مرحومیں کے لئے دعا مغفرت اور زخمیوں کے صحت یابی کی دعا کی گئی ایک متفقہ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت عوام کی جان و مال کی تحفظ کے لئے ہر قسم کا ضروری تدبیر و اقدام کرے
ووٹ کا صحیح استعمال قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے،مولانا قمر الدین
وقتِ اشاعت : July 18 – 2018