کوئٹہ : حکومت بلوچستان کا ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹس کے خلاف کاروائی کا فیصلہ،صوبے میں دو سو صنعتی یونٹس بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ،حب میں سو فیکٹریاں سیل ،جبکہ چاراضلاع میں اینٹوں کے سو بھٹے بھی بند کردئیے جائیں گے ۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات محمد طارق زہری نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ صوبے میں پہلی مرتبہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹس کے خلاف اتنی بڑی کارروائی کی جارہی ہے ،جس کے تحت صوبے میں دو سو صنعتی یونٹس بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔
ڈی جی محکمہ ماحولیات نے بتایا کہ ضلع لسبیلہ کے علاقے حب میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے سو فیکٹریاں سیل کرنے کے احکامات دے دئیے گئے ہیں ،اسی طرح صوبے کے چار اضلاع کوئٹہ،پشین ،مستونگ اور سبی میں میں اینٹوں کے سو بھٹے بھی بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
طارق زہری نے بتایا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف وزری کرنے والوں یونٹس کو متعدد بار وارننگ دی جاچکی ہے ،مگر وہ قوانین پر عمل نہیں کررہے ہیں ، انہوں نے صنعتی یونٹس بند کرنے کے احکامات پر آج سے عمل شروع ہو جائے گا ۔
ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی، بلوچستان حکومت نے 2 سو صنعتی یونٹس بند کرنیکا حکم دیدیا
وقتِ اشاعت : July 19 – 2018