پسنی : ووٹ کاغذ کی ایک پرچی نہیں بلکہ آپ لوگوں کے پانچ سال کے مسقبل کا فیصلہ کرتا ہے۔25سالوں سے آپکی ووٹوں کی طاقت سے اقتدار جانے والوں نے عوام کو مایوس کرکے کرپشن اور رشوت کا بازار گرم کررکھا ہے۔ساحل اور وسائل کی تحفظ کی ضمانت نیشنل پارٹی دیتا ہے۔
اگر عوام نے منتخب کیاتو گوادر میں لوٹ ماری کرنے والوں کا احتساب کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے گوادر سے امیدوار میر اشرف حسین نے پسنی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان جان محمد بلیدی،خواتین ونگ کے صوبائی رہنما میڈم طاہرہ خورشید،نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر فیض نگوری،نائب صدر آدم قادربخش، سید منورشاہ،بی ایس او پجار کے ولید مجید اور کے بی بلوچ نے بھی خطاب کیا۔
جبکہ اسٹیج سکریٹری کے فرائض ندیم یاسین نے سرانجام دئیے۔ میر اشرف حسین کا کہنا تھا کہ اب تبدیلی کا وقت آچکی ہے۔ اگر آپ لوگ اپنے اور اپنے بچوں کے لئے ایک بہتر مسقبل چاہتے ہیں تو نیشنل پارٹی کو ووٹ دیں۔میں یہ عہد کرتا ہوں کہ منتخب ہوگیا تو آپ لوگوں کے سیاسی اور معاشی حقوق کا تحفظ کروں گا۔
انکا کہنا کہ بھتہ اور کمیشن خوروں کو ووٹ نہ دیں۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جان محمد بلیدی کا کہنا تھا کہ اب 2013 نہیں ہے بلکہ 2018 ہے۔آپ لوگوں کو اس موقع پر فائدہ اٹھاتے ہوئے اشرف حسین اور محمد اسلم بھوتانی کو ووٹ دیں۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میڈم طاہرہ خورشید،فیض نگوری اور دیگر کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے ڈھائی سالہ دور وزارت میں تعلیمی انقلاب برپا کیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ افسوس کا مقام ہے کہ 20سال بعد بھی پانی دو اور بجلی دو کا نعرہ لگ رہاہے۔نیشنل پارٹی آپ لوگوں کے سیاسی اور معاشی،ساحل و وسائل،خواتین کی سیاسی شراکت داری اور ٹرالنگ کے خاتمے کے لئے جدوجہد کررہا ہے۔
نیشنل پارٹی مظلوم اور محکوم عوام کے لئے جدوجہد کررہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی آپ لوگوں کو مایوس نہیں کریگا بلکہ آپ لوگوں کے حقوق کی تحفظ کرے گا۔فیض نگوری کا کہنا تھا کہ ساحل کو نیلام کرنیوالے آج بریف کیس لیکر ہر گلی میں عوام کی ضمیر خرید رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ آج ضلع گوادر کے ہر کونے میں کرسٹل اور تریاق ملے گا مگر پانی کے لئے پانی تک موجود نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ دس اور پانچ سال تک یہاں حکمرانی کرنے والوں نے عوام کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ سالانہ 25کروڑ ایم پی اے فنڈز کہاں خرچ کیا گیا۔ گوادر کے عوام تو آج بھی پانی اور بجلی کے لئے پریشان ہے۔ بی ایس او پجار کے ولید مجید کا کہنا تھا کہ گوادر کے ایم پی اے نے اپنے دس سالہ دور میں غریب اور قابل طلبا کو اسکالرشپ دینے کے بجائے اپنے من پسند لوگوں کو اسکالرشپ دے کر لاہور اور اسلام آباد بھیجاہے۔
تعلیم عام کرنے کا دعوی کرنے والا سابقہ ایم پی اے یہ بتائیں کہ آج پسنی انٹرکالج میں لیکچرار نہیں ہے۔ ضلع گوادر میں دس سال تک حکمرانی کرنے والوں نے یہاں کے عوام کے بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا۔ بلکہ اپنے مفادات کو تحفظ دیا۔ انکا کہنا تھا کہ انشاللہ 25 جولائی کو جیت نیشنل پارٹی کا ہوگا۔
بلوچستان کے سیاسی اور معاشی حقوق کا تحفظ کرینگے ، جان بلیدی
وقتِ اشاعت : July 22 – 2018