تربت: تربت میں بجلی رہی نا انٹر نیٹ، الیکشن قریب آتے ہی موبائل نیٹ ورک بھی جواب دے گیا۔ ایران سے مکران کو سپلائی ہونے والے بجلی ایک مہینے سے مسلسل بجلی بند ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات او اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے 20جولائی تک بجلی کی درستگی کا دعوی کیا گیا تھا تاہم سیاسی نمائندوں کی طرح مقامی انتظامیہ کا دعوی ریت کی دیوار ثابت رہا ، المیہ یہ ہے کہ ایک مہینے سے مسلسل بجلی بندش کے باوجود نا حکومتی سطح پر کوئی خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جارہے اور نا ہی الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی طرف سے اس معاملے میں کوئی اسٹینڈ لیا گیا ہے جبکہ اس سے متاثر عام لوگ بھی گویا اپنے اس بنیادی ضرورت سے اب بیگانہ ہوکر خاموش بن گئے ہیں۔
بجلی بندش کو ایک مہینے گزرنے کے بعد الیکشن کے قریب آتے ہی تربت میں موبائل نیٹ ورک نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے، تربت میں اس وقت شہری اور دیہی علاقوں میں سب سے زیادہ الوارد اور ذونگ نیٹ ورک استعمال کیا جارہا ہے ۔
لیکن چند دنوں سے دونوں نیٹ ورک کی سروس ناکارہ ہو کر قابل استعمال نہیں رہی موبائل استعمال کرنے والے صافین کے مطابق کال ملانے کے بعد کئی منٹوں تک ریسیور کو کال موصول نہیں ہوتی اگر موصول ہو جائے تب نیٹ ورک کی خرابی کے سبب بات نہیں ہوتی اسی طرح ایس ایم ایس بھی سینڈ اور ریسیو نہیں ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ تربت سمیت ضلع کیچ میں دو سالوں سے انٹر نیٹ کی فورجی سروس کسی سبب کے بغیر بند کردی گئی ہے انٹر نیٹ کی بندش سے طالب علموں، صحافیوں، کاروباری حضرات اور سوشل میڈیا یوزر کو سخت تریں ذہنی اذیت کا شکار کردیا ہے۔ تربت میں پہلے انٹر نیٹ اوربعد میں بجلیکی بندش کے بعد امکان یہ ہے کہ قسط وار کوششوں سے موبائل نیٹ ورک کو بھی بند کردیا جائے گا ۔
تربت میں موبائل نیٹ ورک نے بھی جواب دیدیا
وقتِ اشاعت : July 24 – 2018