|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2018

خاران: حلقہ پی بی 41 واشک کے انتخابی نتائج پر امیدواروں کے جانب سے دھرنوں احتجاج کا سلسلہ ریٹرنگ آفیسر واشک بمقام خاران کے دفتر کے سامنے آج علی الصبح متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار حاجی زاہد خان ریکی نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ واشک میں انتخابی نتائج کے روکنے کے خلاف گھنٹوں دھرنا دیا ۔

متحدہ مجلس عمل کے امیدوار حاجی زاہد خان ریکی نے موقف اختیار کی تھی کہ بسیمہ کے علاقے بیرونٹ پشکو سراپ میں الیکشن نہیں ہوا ہے جبکہ ماشکیل میں بھی اضافی ووٹ ڈالے گئے ریٹرنگ آفیسر پولنگ ایجنٹوں کو دی گئی ۔

فارم 47 پر عمل درآمد کر کے انتخابی نتائج جاری کی جائے جس پر آر او نے واشک کے نتائج جاری کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار حاجی زاہد خان ریکی کو کامیاب قرار دیا تھا جس پر بلوچستان عوامی پارٹی واشک کے امیدوار میر مجیب اللہ محمد حسنی نے آج شام اپنے حامیوں کے ہمراہ آر او واشک بمقام خاران کے دفتر کے سامنے اپنے حامیوں کے ہمراہ دھرنا شروع کرتے ہوئے مظاہرے کر رہے ہیں