|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2018

قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس موسیٰ جان بلوچ نے کہا ہے کہ پچیس جولائی کے عام انتخابات میں بلو چستان کے عوام نے بی این پی کو جو مینڈیٹ دیا وہ تاریخی تھا۔

قلات میں ہماری مینڈیٹ کو کسی اور کے پلڑے میں ڈالا گیا بی این پی پورے بلوچستان میں سب سے بڑی قوم پرست جماعت ہے اخترجان مینگل بلوچستان کو درست سمت لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں بی این پی ہی واحد جماعت ہے جو بلوچستان کے ننگ وناموس اور سائل وساحل کی جنگ لڑ رہی ہے قلات مستونگ اور شہید سکندر آباد کے عوام کا خصوصاخواتین اور بزرگوں کا جنہوں نے بھاری اکثریت سے ووٹ دی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان نیشنل پارک میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب اور انتخابات میں بہترین مینڈیٹ دینے پر قلات کے عوام کا پریس کانفرنس کے زریعہ شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر این اے 267کے نامزدامیدوار چیئرمین منظور بلوچ اور پی بی 37کے نامزد امیدوار سردارزادہ نعیم جان دہوار ، ضلعی صدر وڈیرہ خیرجان بلوچ ،میر عبداللہ مینگل ،میر مراد مینگل و دیگر نے بھی خطاب انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام کی جانب سے جو پزیرائی ملی وہ تاریخ میں لکھا جائے گا ۔

یہ اور بات ہے کہ ہماری کامیابی کا کسی اور کے پلڑے میں ڈالا گیا انہوں نے کہا کہ اختر مینگل جس ثابت قدمی سے بلوچستان کے سائل وساحل کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ بلوچستان اوراسکے عوام سے محبت کا واضع ثبوت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اختر مینگل ہی بلوچستان کے عوام میں پائی جانے والی مایوسی کو ختم کرنے اور بلوچستان کو درست سمت میں لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پچیس جولائی کو مستونگ قلات ،منگچراور شہید سکندر آباد کے عوام نے بی این پی کے امیدواروں کو جو مینڈیٹ دیا وہ نا قابل شکست تھاعوام کا جتنا شکریہ ادا کیا جا ئے وہ کم ہیں ۔