نوشکی : بلو چستان کے شہر نوشکی میں مسجد روڈ پر واقعہ دکان پر ہینڈ گرنیڈ حملے میں 17افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے ایک زخمی کو کو ئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے ۔
ایس پی نوشکی خالد باقی کے مطابق منگل کے روز صبح نامعلوم نقاب پوش مو ٹر سائیکل سوار افراد نے مسجد روڈ پر واقعہ دکان کی چھت پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس سے دھماکہ ہوا دھماکے کے نتیجے میں17افراد معمولی زخمی ہوئے جنھیں سول ہسپتال نوشکی لایا گیاجہاں سے ایک زخمی کو طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کیا گیا ہے ۔
جہاں زخموں کی شناخت ندیم احمد ولد عبدالروف سکنہ جمالدینی ،حبیب اللہ ولد طور خان سکنہ بادینی ،محمد عالم ولد محمد اکبر بڑیچ د ،شمس الدین ولد قطب الدین ،داد کریم ولد سید شاہ ،نجیب اللہ ولد نیاز محمد بادینی ،عبدالغنی ولدخان محمد بڑیچ ،امیر جان ولد اختر محمد مینگل ،زکریا ولد امیر جان ،حیات خان ولد طور خان بادینی ،منیر احمد ولد جمعہ خان ساسولی ،عصمت اللہ ولد حبیب اللہ سمالانی ،غلام فاروق ولد کرم خان بادینی ،محبوب شاہ ولد اختر محمد ابابکی،عبدالروف ولد فیروز شاہ محمد حسنی کے نام سے ہوئی ۔
واقعے کے بعد حملہ آور موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
واضح رہے کہ دھماکہ کی مقام سے چند فٹ کی فاصلے پر جناح روڈ سے کچھ دیر پہلے آزادی ریلی گزری جس میں ایم پی اے نوشکی محمد رحیم مینگل ،کمانڈنٹ ایف سی کرنل اظہر علی شیراز ،ڈپٹی کمشنر رزاق بلوچ ،ڈی پی او خالد باقی سمیت ہزاروں کی تعداد میں شہری شامل تھے ۔
دھماکے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے رات کو ہونے والی جشن آزادی میوزیکل نائٹ پروگرام منسوخ کردی ہے۔