|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2018

کوئٹہ +اندرون بلوچستان : جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان اہل سنت والجمات وپاکستان راہ حق پرٹی کے اپیل پر ہالینڈ میں ڈینش پارلیمنٹ میں گستا خانہ خاکوں کے نمائش کیخلاف بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت اور تمام اضلاع کے جمعہ اجتماعات میں یوم احتجاج کے مناسبت سے مذمتی قراردادیں منظور کی گئی ۔

حکومت پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک ہالینڈ کے سفیروں کو احتجاجاًاپنے ممالک سے ملک بدر کرنے اور ہر قسم کی تعلقات ختم کرنے پر ہالینڈ کے تمام مصنوعات کے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن محمد ؐاور اسلام کی توہین کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کر سکتے ۔

جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی جامع مسجد نعما نیہ مولانا مفتی محمد احمد نے قند ھاری جامع مسجد مفتی عبدالرزاق نے جامع مسجد طوبیٰ قاری مہر اللہ نے شیخان، قاری سردار نے پشتون آباد اور دیگر علماء نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کے جمعہ اجتماعات میں خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ عالم کفر ہمیشہ اسلام کی تو ہین کو آزادی صحافت یا اذادی رائے قرار دیتے ہیں ۔

لیکن عالمی سطح پر کسی بھی مذہب کی تو ہین کی اجازت نہیں افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ سال ڈنمارک میں واقعات کے باوجود بھی گستا خانہ خاکوں کے نمائش ایک بار پھر عالم اسلام کے جذبات کو مجروح کرنے اور عالمی مذہبی قوانین کے مذاق اڑانے کی مترادف ہے ۔

اہلسنت ولجماعت وپاکستان راہ حق پارٹی کے زیر اہتمام قاری عبدالولی فاروقی مولانا نصیر احمد ربانی کی قیادت میں ہالینڈ کی جانب سے حضر ت القدس رسولؐ کی شان میں گستاخی اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس سے مقررین نے خطاب میں کہا کہ پاکستان طوری طور پر ہالینڈ سے تمام تر سفارتی وتجارتی تعلقات ختم کریں اور ہالینڈ کی حکومت ذے داروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے سزادیں۔ نبی پاک پر ہر مسلمان جان قربان کرنے کیلئے تیارہے۔ 

اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیں تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا عوام گستاخانہ کی اشاعت پر بھر پور احتجاج ریکارڈ کروائیں،جماعت اہلسنت ضلع خضدار کے زیر اہتمام ہالینڈ میں مبینہ طور پر نبی کریم ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اعشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیاد ت پیر طریقت حضرت مولانا سید شجاح الحق شاہ ہاشمی نورانی نے کی ریلی جامعہ سنان بن سلمہ سے برآمد ہوکر مختلف شاہراوں سے گزرتی ہوئی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کی مظاہرین سے سید شجاح الحق شاہ ہاشمی،سائین عقیل جان کاکا ہیر وڈھ،مولانا محمد قاسم قاسمی نے خطاب کیا ۔

سید شجاح الحق شاہ ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ لادین قوتیں مسلمانوں کو اشتعال دلانے کے لئے اللہ کے محبوب کے گستانہ خاکے شائع کرنا معمول بنا دیا ہے مسلمان حکمران یاد رکھیں یہ ہماری اسلامی تشخص اور ایمان کی بقا کا مسئلہ ہے پیغمبر اسلام کے خلاف اس طرح گستاخانہ حرکت کرنا نا قابل برداشت ہے ۔

اس لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے ہالینڈ کی سفیر کو نا پسندیدہ شخص قرار دیے کر پاکستان سے نکال دیا جائے اور ہالینڈ کی نہ صرف مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے بلکہ ان سے ہر قسم کے روابط منقطع کیں جائیں ،چمن اہلسنت والجماعت کے زیر احتمام ہالینڈ میں گیرٹ ولڈر کی جانب سے توہین رسالت پر مبنی اشعال انگیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

ریلی میں مظاہری نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کے خلاف شدید نعرے درج تھے مظاہرہ شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا جلسہ عام میں تبدیل ہوا ۔

مظاہرے سے ضلعی صدر عبدالخالق سنی ،صوبائی رہنماء مفتی کلیم اللہ حیدری،انٹرنیشنل ختم نبوت کے صوبائی امیرمفتی جمال الدین ،انجمن تاجران ودکانداران کے سینئر نائب صدر حاجی عبدالشکور،ضلعی رہنماء نوراحمد نظامی،قاری محمد عمر،حاجی عبدالجبار،حافظ محمد عمران فاروقی،حافظ حکمت اللہ،حافظ عبدالہادی حماد،مولوی اظہار احمد،مولوی روزی محمدودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت کی تحفظ ہر مسلمان کا فرض بنتا ہیں ہالینڈ حکومت کی نگرانی میں توہین رسالت پر مشتمل خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل ازاری ہورہی ہیں ۔

جسے فوری طور پر بند کرنے کیلئے حکومت پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کے سربراہان کو عملی اقدامات کرنا چاہیے اور اس گستاخانہ عمل کو روکنے کیلئے انٹرنیشنل میڈیا اور عالمی سطح پر ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے صدائے احتجاج کو بلند کریں ، ہالینڈ کے گستاخانہ خاکوں کیخلاف جمعیت علما اسلام ف دکی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی و مظاہرہ. ہوا.احتجاجی ریلی چونگی مسجد سے برآمد ہوکر شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی مزدور چوک پر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی۔

ریلی کے شرکاء نے گستاخانہ خاکوں پرہالینڈکیخلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ احتجاجی مظاہرے سے جمعیت ف کے ضلعی سرپرست اعلی مولانا عبدالعلی اخونذادہ، ضلعی امیر حافظ محمد آمین، تحصیل امیر مولانا محمد شریف اور دیگر نے خطاب کئے ۔

انہون نے کہا کہ دنیابھرکے مسلمان ہالینڈکامعاشی بائیکاٹ کریں، پنجگور میں جمعیت علما اسلام کی جانب سے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ہالینڈ حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی.احتجاجی ریلی میں پنجگور بھر سے جوان بزرگ اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کی قیادت جمیعت علما اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ کر رہے تھے. ریلی چتکان بازار کے مختلف گلیوں سے ہوتا ہوا پریس کلب کے سامنے ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گیا. ریلی کے شرکا ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اْٹھا رکھے تھے جن میں ہالینڈ حکومت اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف نعری درج تھے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علما اسلام کے ضلعی امیرحافظ محمد اعظم بلوچ مولانا محمد الیاس تربتی مولانا علی احمد بلوچ حاجی عبدالعزیز مولانا الیاس ولی ساسولی حاجی محمد یاسین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے مسلمانوں کو زخمی کردیا ہے اور اس کے خلاف عالم.اسلام کو ہالینڈ حکومت کے خلاف مل کر جدوجہد کرنا ہے اور پاکستان سمیت عالم اسلام کو ہالینڈ سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرکے اپنے سفیر بلانے چاہیئے اور جب تک ہالینڈ حکومت گستاخانی خاکوں کی اشاعت کے سلسلہ بند نہ کرے اس کے ساتھ کاروباری تعلقات ختم کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کیلئے ہم اپنی جانوں کا نزرانہ بھی پیش کر سکتے ہیں. ہم.اپنے پیارے نبی آخرالزمان کے خلاف کچھ بھی برداشت نہیں کرسکتے. غیر مسلم.اس طرح کے حرکت کرکے مسلمانوں کے جزبات کو آزمانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس گستاخانہ عمل کے خلاف شدید احتجاج کرکے احتجاجاً اپنا سفیر ہالینڈ سے بلا لیں۔