|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2018

قلات: قلات مویشی منڈی میں تیزی آگئی خشک سالی کی وجہ سے منڈی میں قربانی کے جانوروں کی کمی کی وجہ سے قیمتیں آسمان کو چھو نے لگی ہیں شدید مہنگائی کی وجہ سے ملازم طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

وقت کم مقابلہ سخت بیوپاریوں کو مطلوبہ قیمت وصو ل کرنے اور خرید دار وں کو اچھی اور تگڑے جانورں کی کم سے کم قیمت میں لینے کی تگو دوجاری ہیں عید کے قریب آتے ہیں قلات مویشی منڈی میں شدید تیزی آگئی لوگوں کی رش دیکھ کر پیو پاری بھی من مانے قیمتیں وصول کر نے لگیں جو جانور چند روز قبل بیس ہزار روپے کا آسانی سے مل جاتی تھی اب وہ جانور پچیس سے اٹھا ئیس ہزار سے کم نہیں ملتاقربانی کے جانوروں کی قیمتیں بہت زیادہ ہو نے کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہیں۔

شہری سمجھ رہے تھے کہ آخری دنوں میں شاید مال مویشی زیادہ آجائے گی تو قیمتیں کم ہونگی مگر معاملہ اس کے برعکس نکلی قلات میں طویل خشک سالی کی وجہ سے قحط سالی کے باعث قربانی کے جانور مویشی منڈی میں پچھلے سالوں کی نسبت بہت کم آگئی ہیں جس کی وجہ سے قربانی کی جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھو نے لگی ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہیکہ کامریڈ ظہور احمدنے اس نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بکرامنڈی میں قربانی کا جانور خرید نے کے لیئے آئے ہیں مگر قحط سالی کی وجہ سے قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بہت ہی زیادہ ہیں۔

اللہ بخش لہڑی نے کہاقلات میں قربانی کے جانور بہت اچھے اور مشہور تھے مگر خشک سالی کی وجہ سے اس سال جانور بہت ہی کمزور اور لاغر ہیں اور جو بھیڑ بکریاں منڈی میں لائی گئی ہیں ان کے قیمتیں زیادہ ہو نے کی وجہ سے غریب اور ملازمت پیشہ لوگوں کی دسترس سے باہر ہیں۔

عبدالغنی دہوارعید قربان کے حوالے سے جو قربانی کے جانور منڈی میں لائے گئے ہیں دس ہزار سے ساٹھ ہزار روپے تک چھوٹے جانور ہیں جنہیں لوگ اپنے استطاعت کے مطابق خرید رہے ہیں مگر اچھے جانور بہت کم ہیں اور اگر کچھ ہے تو ان کی قیمتیں بہت ہی زیادہ ہیں۔

اس موقع پر ثناء اللہ ثناء اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر قلات نے کہاکہ اس شدید مہنگائی میں ملازم طبقہ کے لیئے سنت ابراہمی کو ادا کر نا بہت ہی مشکل ہے کم تنخواہوں میں قربانی کا جانور لینا غریب ملازمین کے دسترس سے باہر ہے، آفتاب احمدقحط سالی کی وجہ سے مال مویشی کم آرہے ہیں اور قربانی کے جانور کمزور اور لاغر ہیں۔

ماسٹر حبیب الرحمان مویشی منڈی میں آج بہت رش ہے لوگ قربانی کے جانور خریدنے کے لیئے آئے ہیں ملازم طبقہ بھی قربانی کے جانور خریدنے کے لیے آئے ہیں مگر قیمتیں زیادہ ہو نے کی وجہ سے ملازمین کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہیں۔

عزیز احمد رودینی برسات نہیں ہونے کی وجہ سے مال مویشی کم ہیں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہیں ملازم طبقہ کو قربانی کا جانور لینے کے لیئے مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہیں ۔

قلات مویشی میں میں قحط سالی کی وجہ سے قربانی کے جانور کم لائے گئے ہیں جس کی وجہ سے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگی ہیں اور اس مہنگائی کی وجہ سے غریب ملازم طبقہ شدید متاثر ہیں جن کی قوت خرید جواب دے گئی ہیں