|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2018

قلات: کوئٹہ کراچی شاہراہ گاڑیوں کی رش کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں لہذا کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویے بنا کر حادثات کی روک تھام کی جائے ۔

قلات کے عوامی و سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دن بھر اور رات کے اوقات میں بھی گاڑیوں کی رش ہوتی ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ سے کراچی تک اس سڑک پر روزانہ کئی ایک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں اور قیمتی جانیں بھی ضائع ہو رہے ہیں ۔

لہذا ضروری ہے کہ کوئٹہ سے کراچی تک اس شاہراہ کو دو رویہ بنا کر حادثات کو روکی جائے تحریک انصاف کے رہنماؤں میر امام بخش جتک میر جمعہ خان جتک ملک ہاشم مغل کریم شاد کالانی اور دیگر نے بھی کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دورویہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی رش کی وجہ سے قلات سمیت اس سڑک پر دیگر علاقوں میں روزانہ حادثات ہو رہے ہیں حکومت اس پر حکومتی توجہ دیں تاکہ حادثات کی روک تھام ہو سکیں ۔