خضدار: میونسپل کارپوریشن خضدار کا ایک اجلاس ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن خضدارمفتی عبدالقادر شاہوانی منعقد ہوا ۔
اجلاس میں میونسپل کارپوریشن خضدار کے منتخب عوامی نمائندوں نے کثرت سے شرکت کی مفتی عبدالقادر شاہوانی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے شہر کی آبادی میں روز بروز اضافہ سے شہری مسائل میں بھی اضافہ فطری عمل ہے۔
گزشتہ دوسال سے بلدیاتی اداروں کی ترقیاتی مد میں فنڈ کی روکاوٹ سے بلدیاتی اداروں کی کار کردگی بھی بری طرح متا اثر ہوئی ہے اس کے باوجود ہم نے وہ اقدامات اٹھائے جس سے عوام کو درپیش مسائل میں کمی ہوئی ۔
میونسپل کارپوریشن خضدار میں قائد حزب اختلاف ممبر میونسپل کارپوریشن خضدار ڈاکٹر محمد بخش مینگل،عبدالصمد کرد،میر عبدالرحمان زہری،حاجی جاوید احمد سوز،رئیس بشیر احمد مینگل،عبیداللہ گنگو،اور دیگر نے کہا کہ کسی بھی ملک میں بلدیاتی اداروں کی اہمیت و افادیت سے سے انکار ممکن نہیں شہری مسائل کا حل بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ میونسپل کارپویشن خضدار اپنے محدود مالی وسائل کا رونا روتا ہے ۔
لیکن جو دستیاب وسائل ہیں ان سے بھی کام نہیں لیا جا رہا ہے وہ بھی اقربا پروری اور بدعنوانی کا شکار ہو رہے ہیں میونسپل کارپوریشن خضدار میں صحت و صفائی کی غرض سے بھرتی کیا گیا عملہ بڑے پیمانے پر عرصہ دراز سے غائب ہے اور انکی ماہانہ تنخواہیں انہیں ماہانہ باقائدگی سے اداکی جاتی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔
اس کا نقصان یہ ہے کہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں شہر اور ملحقہ علاقوں میں لوگ گندگی سے اٹھنے والے تعفن سے موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں میونسپل کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ صفائی کے نظام کو درست کرنے کے لیئے ایک کمیٹی بنائی جائے جو ایک ترتیب سے مختص علاقوں میں صفائی کر معمور ہو اور صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے دوسری جانب مغرب کے فوری بعد شہر تاریکی میں ڈوب جاتا ہے ۔
تمام سڑکیں سنسان ہو جاتی ہیں لاکھوں روپے خرچ کرکے اہم شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس لگائی گئیں لیکن وہ سب ایک مہینے کے بعد خراب ہو گئیں ان ممبران کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن خضدار میں تعینات صفائی کا عملے کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہو جائیں ورنہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذر محمد زہری نے کہا کہ شہری مسائل کا حل میونسپل کارپوریشن خضدار کی ہے ۔
ہم نے بارہا کہا ہے کہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیئے ہمیں عوام با لخصوص معزز ممبران کا تعاون درکار ہے شہر میں صفائی کا مسئلہ ایک گھمبیر شکل اختیار کر چکا ہے ہمارے پاس دستیاب وسائل اور عملہ اپنی بساط کے مطابق کام کر رہا ہے لیکن ہمیں کام کرنے میں کئی روکاوٹیں حائل ہیں ہم ایک قدم آگے بڑھتے ہیں ۔
ہمیں دس قدم پیچھے دھکیلا جا رہا ہے صفائی کا عملہ بھی کوتاہی کا مرتکب ہے ہمیں کام کرنے دیا جائے تو ممکن نہیں کہ عوام کو درپیش مسائل حل نہ ہوں صدر اجلاس و ڈپٹی میئر مفتی عبدالقادر شاہوانی نے کہا کہ یہ شہر ہم سب کا اس کی ترقی ہم سب کے لیئے باعث اعزاز ہوگا ۔
ان مسائل و مشکلات کو دور کرنے کے لیئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اجلاس میں سینئر انجنیئر میونسپل کارپوریشن میر یوسف عزیز زہری،سب انجنئیر ظہور احمد موسیانی اور دیگر متعلقہ افسران و اہلکاران موجود تھے۔۔۔۔۔۔
بلدیاتی اداروں کی فنڈز میں رکاوٹ کے باعث ترقی کا عمل متاثر ہورہا ہے ، میونسپل کارپوریشن خضدار
وقتِ اشاعت : September 6 – 2018