اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے پر ایوان صدر سے رخصت ہوگئے.
صدر ممنون حسین نے ایوان صدر میں آج بحیثیت صدر آخری دن گزارا، صدر کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
صدر مملکت نے ایوان صدر کے افسران و عملے سے الوداعی ملاقاتیں کیں اور فرداً فرداً عملے کے اراکین سے مصافحہ کیا جس کے بعد ممنون حسین ایوان صدر سے رخصت ہوگئے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی عہدے کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی جب کہ 4 ستمبر کو صدارتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے ڈاکٹر عارف علوی کل پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔