خضدار: ضلع خضدار میں کینسر گھر کر گیا۔تحصیل وڈھ میں ایک ہفتے کے دوران خاتون سمیت چار افراد کیسنر کی موذی مرض کے سبب انتقال کر گئے۔خضدار شہر۔نال۔وڈھ۔زہری۔باغبانہ۔کرخ میں بھی کینسر کے سینکڑوں مریض زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
ضلع خضدار میں تیزی سے پھیلنے والی اس مرض کے اسباب جاننے اور مرض کا شکار مریضوں کے علاج کے لیے حکومتی سطح پر کوشش کرنی چائیے تفصیلات کے مطابق کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں کینسر کی وجہ سے ایک خاتون سمیت چار افراد جن میں محمد امین رئیسانی۔نور احمد مینگل۔محمد رفیق لانگو کی اہلیہ اور محمد اسلم شامل ہیں جبکہ سماجی کارکن نذیر احمد نتھوانی جو کہ کینسر کے مریضوں پر ضلع خضدار میں کام کر رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ضلع خضدار کے مختلف علاقوں وڈھ۔زہری۔آڑنجی۔کرخ۔نال۔باغبانہ۔زہری۔پارکو۔مولہ سمیت متعدد علاقے شامل ہیں ان علاقوں میں کینسر کے امراض کا شکار سینکڑوں مریض زندگی اور موت کی کشمکش کا شکار کسی مسیحا کی آمد کا منتظر ہیں اور ہر گرزتے دن کا ساتھ ان کی مایوسی اضافہ ہوتا جا رھا ہیں واضح رہے کہ ضلع خضدار میں گزشتہ پانچ سالوں سے کینسر کی بیماری انتہائی تیزی سے پھیل رہی ہے ۔
حکومت اور محکمہ صحت بلوچستان کو چائیے کہ وہ ضلع خضدار میں کینسر پھیلنے کے اسباب جاننے کے لیے ماہر ڈاکٹروں کا ٹیم خضدار بھیجیں اور ساتھ ہی ساتھ ضلع خضدار میں جتنے کینسر کے مریض ہیں ان کے علاج کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں تھا کہ باقی رہ جانے والے مریضوں کی جان بچائی جا سکے۔
خضدار کینسر کا مرض پھیلنے لگا
وقتِ اشاعت : September 10 – 2018