|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2018

خضدار : محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوس و مجالس کی سیکورٹی، صفائی اور دیگر ضروری انتظامات کے حوالے سے کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس قلات رینج آغا محمد یوسف ڈپٹی کمشنر شہید سکند ر آباد ڈاکٹر خدائے رحیم میر وانی ڈپٹی کمشنر مستونگ قائم خان لاشاری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ دوستین ہوت و دیگر آفیسر زنے شرکت کی اور محرم الحرام کے دوران سیکورٹی سے متعلق کئے گئے ۔

اقدامات سے متعلق بریفنگ دی اور مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع خضدار میں مذہبی ہم آہنگی کے روایات مثالی ہے تاہم امام بارگاہ حسینی خضدار کے سیکورٹی روایتی جلوس کے لئے انتہائی سخت سیکورٹی کے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے لیویز پولیس بی سی اور ایف سی کی خصوصی ٹیمیں ہائی الرٹ رہیگی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے آفس میں ایک کنڑول روم بھی قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے محرم الحرام کی سیکورٹی کی مانیٹرنگ کرے گا ۔

ڈی آئی جی پولیس قلات رینج نے اجلاس کو بتایا کہ قلات ڈویژن کے جن جن اضلاع یا علاقوں میں مرکزی امام بارگاہ ہیں ان کی حفاظت کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردیئے گئے ہیں محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر پابندی ماتمی جلوسوں کے گزر گاہوں امام بارگاہوں اور دیگر مجالس کے مقامات پر حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کردئے جائیں گے ۔

ڈی پی اوز ڈپٹی کمشنرز کے ہمراہ جلوسوں کی نگرانی کریں گے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماتمی جلوسوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی حساس مقامات پر واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔

ہر ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ہائی الرٹ و ناکہ بندی ہوگی شعلہ بیان ۔فرقہ واریت پھیلانے والی تقاریر کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی اور دوران مجلس یا جلوس کسی بھی مسلک کے خلاف نعرہ بازی کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی ۔

کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ حکومتی تمام زرائع بروئے کار لاتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و عامہ کی صورتحال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا کمشنر قلات ڈویژن نے کہاکہ محرم الحرام کے دنوں جن اضلاع میں مجالس منعقد کئے جاتے ہیں وہاں لوڈ شیدنگ کے دورانیہ میں کمی کی جائے گی اور کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیز کے چیف آفیسرز کو سختی سے ہدایت کی گئی ۔

ہیکہ وہ متعلقہ علاقوں اور مجالس کی روٹس کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے چیف آفیسر ز صفائی کی خود نگرانی کریں کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ محرم الحرام خصوصاساتویں اور نویں و دسویں محرم کے دن تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے گی اس موقع پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف ڈیوٹی پر موجود رہیں گے