|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2018

کوئٹہ : بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل صاحب نے وزیراعظم عمران خان کی کراچی میں کی گئی تقریر کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف افغانستان کے ساتھ ڈیورینڈ لائین پر باڑھ لگائی جا رہی ہے تو دوسری طرف پاکستان میں مقیم افغانیوں کوشہریت دینے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ 

اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ اگر آپ افغانیوں کو شہریت دینا چاہتے ہیں تو پھر افغانستان کے ساتھ لگنے والی ڈیورنڈ لائین اور فینس کو ختم کردیں۔ 

بی این پی سربراہ نے حکومت کی اس وضاحت پر تعجب کا اظہار کیا کہ افغانیوں کو قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس صرف کراچی میں دیئے جائیں گے۔ 

سردار اختر مینگل نے کہا کہ دنیا کے کون سے ملک میں دو دو قانون چلتے ہیں۔ ہمیں تو سمجھ میں نہیں آتا کہ کراچی کے لیئے ایک اور باقی ملک کے لیئے دوسرا قانون کس طرح چل سکتا ہے۔