اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جیلوں میں خواتین قیدیوں کی سہولیات سے متعلق مقدمے میں بلوچستان کو عمل درآمد کمیٹی قائم کرنے باقی تینوں صوبوں کو وفاقی محتسب کی سفارشات پر عمل کرنے اور ہر تین مہینے بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اگر بہتری نظر نہیں اتی تو ذمے داران کے خلاف ایکشن لیں گے۔ منگل کو سپریم کورٹ میں جیلوں میں خواتین قیدیوں کی سہولیات سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا جیلوں میں خواتین کو سہولیات اب تک کیوں فراہم نہیں کی گئی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پھر ہم آئی جیز کو طلب کرتے ہیں تو آپ کہتے ہیں کہ ہم اوور ایکٹو ہوگئے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا آپ کو احکامات کے ساتھ دو مہینے کا وقت دیا تھا اب تک آپ نے کیا کیا؟ ایڈووکیت جنرل نے بتایا حکم پر فوری عمل درآمد شروع کردیا تھا اب تک کی رپورٹ فائل کردی چیف جسٹس نے کہا چیلیں اپ کی رپورٹ کو کارروائی کا حصہ بنالیتے ہیں۔
بلوچستان فوری طور پر عمل درآمد کمیٹی تشکیل دے چاروں صوبے ائندہ سماعت پر مکمل رپورٹ پیش کریں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ باقی تین صوبے وفاقی محتسب کی سفارشات پر عمل کریں جیل میں قید خواتین سے متعلق پر تین مہینے بعد رپورٹ دی جائے اگر بہتری نظر آئیں تو ذمے داران کے خلاف ایکشن لیں گے۔
جیلوں میں خواتین کی حالت زار کیس سپریم کورٹ کا بلوچستان کو عملدرآمد کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت
وقتِ اشاعت : September 19 – 2018