گوادر: لسبیلہ گوادر نئے ڈویژن کے قیام کے موضوع پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد۔
اجلاس میں موجود قوم پرست جماعتوں کا نئے ڈویژن کے قیام کی مخالفت۔ وفاقی اور مزہبی جماعتوں نے گوادر کو صدر مقام بنانے کی شرط پر نئے ڈویژن کے قیام کی حمایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بی این پی ( مینگل ) کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال گوادر میں لسبیلہ گوادر پر مشتمل نئے ڈویژن کے ممکنہ قیام کے موضوع پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی۔ اجلاس میں انتظامی طور پر لسبیلہ اور گوادر کو نئے ڈویژن بنانے کے ممکنہ فصیلہ پر سیر حاصل بحث کی گئی ۔
اجلاس میں کہا گیا کہ اس حوالے سے مز ید اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرور ت ہے مکران ڈویژن کا قیام صرف انتظامی نہیں بلکہ مکران ڈویژن تاریخی اہمیت کا بھی حامل ہے جس میں گوادر ، کیچ اور پنجگور کو شامل کیا گیا تھا جس سے یہاں کے روایتی ، ثقافتی اور علاقائی رسم و رواج کا بھی بڑا عمل دخل ہے ۔
اجلا س میں نئے ڈویژن کے قیام کے ممکنہ فیصلہ سے اس کے تاریخی اثرات اور علاقائی فواعد پر بھی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے ڈویژن کے قیام کے حوالے سے مکران بھر کے سیاسی جماعتوں ، تاریخ دان ، دانش وروں اور اہل قلم کی بھی آراء لی جائے گی اور اتفاق رائے کے بعد ہی نئے ڈویژن کی حمایت یا مخالفت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
تاہم اجلاس میں شر یک قوم پرست جماعتوں نے نئے ڈویژن کے قیام کے ممکنہ فیصلہ کو مسترد کر دیا جبکہ اجلاس میں شریک وفاقی اور مزہب پرست جماعتوں نے گوادر کو نئے ڈویژن کا صدر مقام بنانے کی شرط پر اس فیصلہ کی حمایت کا ہند یہ دے دیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے گوادر کے متوقع دورہ کے موقع پرآل پارٹیز کا وفد ان سے ملاقات بھی کرے گا۔ جبکہ نئے ڈویژن کے قیام کے حوالے سے قوم پرست جماعتیں صوبائی اسمبلی میں بھی یہ مسئلہ اجاگر کرینگے۔
اجلا س میں بی این پی ( مینگل ) کے مرکزی کسان و ماہی گیر سیکریڑی ڈاکٹر عزیز، ضلعی آرگنائزر کہد ہ علی، تحصیل صدر ماجد سہرابی، جنرل سیکریڑی جبار بلوچ، نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکر یڑی میڈ م طاہر ہ خور شید، ضلعی صدر فیض نگوری، تحصیل نائب صدر حفیظ جعفر، بی این پی ( عوامی ) کے مرکزی رہنماء ایڈ وکیٹ سعید فیض ، ضلعی رہنماء راشد علی ایڈوکیٹ ، جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے حاجی مولابخش، جماعت اسلامی کے مولانالیا قت بلوچ، ن لیگ کے محمد بزنجو، پر ویز جمیل، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر مولابخش مجاہد، نائب صدر غلام مصطفی رمضان اور پی پی پی کے بنی بخش بابر نے شرکت کی۔
گوادر ، آل پارٹیز کانفر نس نے نئے ڈویژن کے قیام کو مستردکردیا
وقتِ اشاعت : September 28 – 2018