|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2018

کوئٹہ: صوبائی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی اور پاپولیشن سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ سابقہ قوم پرستوں پر مشتمل حکومت نے اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ماضی کی پی ایس ڈی پی پر نظر ثانی اور2018-19بجٹ میں ایسی اسکیمات شامل کرینگے ۔

جو وسائل کے مطابق ہو،ہفتے کے روز کوئٹہ میں وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب نہیں کیاگیا وزیراعظم صوبائی کابینہ کے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت اور اہم اعلانات متوقع ہیں ،یہ بات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

سردار عبدالرحمن کھیتران کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے جاتے جاتے خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر خالی چھوڑ دیا ہے اور اس وقت ہماری حکومت کے پاس رقم نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہے انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومت نے ایسی اسکیمات بنادئیے جو رقم سے دوگنا ہ اسکیمات شامل کیے اور آج ہمارے وہ اسکیمات درد سر بن گیا ہے وزراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اس سلسلے میں واضح پالیسی اختیار کی ہے اور بلوچستان اسمبلی میں اس پر مکمل تقریر بھی کیا ۔

انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے ایسا کردیا کہ’’ آگے دوڑ پیچھے چھوڑ ،،لیکن موجودہ حکومت ایسی پالیسی نہیں دینگے جس سے کل حکومت کیلئے خود پریشانی کا سبب بنے گی انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کی نگرانی میں مکران ڈویژن کا دورہ کیا ایسا معلوم ہورہا تھا کہ مکران ڈویژن میں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا بلکہ ہر طرف کچرہ ہی کچرہ نظر آرہا تھا حالانکہ کاغذی فائلوں میں پاکستانی رقم نہیں بلکہ اربوں روپے کی ڈالر خرچ ہوئے اسی غلط پالیسیوں کا احتساب کرنا ضروری ہے ۔

انہوں نے سوال کے جواب میں کہاکہ یہ درست نہیں کہ موجودہ حکومت کیخلاف سازش شروع کی بلکہ موجودہ حکومت نہ صرف اپنا مقررہ وقت پورا کرینگے بلکہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرینگے بلکہ پانچ سال کے بعد لوگ خود محسوس کرینگے کہ موجودہ حکومت نے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے ۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں وفاقی کابینہ کا کوئی اجلاس طلب نہیں کیا ہے صرف وزیراعظم عمران خان تین چار وزراء کے ہمراہ کوئٹہ کا دورہ کرینگے اور صوبائی کابینہ کی اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت اور ترقیاتی حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔