|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2018

دالبندین: یک مچ میں تعمیراتی کمپنی کے خلاف عوام کا شدید احتجاج آر سی ڈی شاہراہ بلاک تفصیلات کے مطابق یک مچ میں تعمیراتی کمپنی کے خلاف لوگوں نے سڑک پر ٹائر جلا کر ہر قسم کی ٹریفک معطل کردی یک مچ تا خاران سی پیک روڈ کو بنانے والی کمپنی ZKB نے یک مچ میں پانی کے ذخیرے پر ٹیوب ویل لگایا تو لوگ سراپا احتجاج بنے احتجاج کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ تعمیراتی کمپنی نے یک مچ میں ٹیوب ویل لگا کر زیر زمین پانی نکالنا شروع کر دیا ہے یک مچ میں چونکہ پانی کی کمی کا سخت بحران ہے اور مذکورہ ٹیوب ویل سے مقامی لوگ استفادہ حاصل کرتے ہیں اگر کمپنی یہاں سے پانی نکالے گی تو یک مچ کے لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہوں گے جو کہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے یک مچ کے عوام پہلے سے پانی کی قلت اور شدید قحط سالی کی زد میں ہیں تاہم کئی گھنٹے گذرنے کے بعد مقامی انتظامیہ کی مداخلت پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے اور ٹریفک کھول دی گئی انتظامیہ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی