گوادر: بی این پی ( مینگل ) کا ضلعی ورکر اجلاس گزشتہ روز ضلعی آ رگنائزر کہد ہ علی بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی رہنماء ایم پی اے میر حمل کلمتی تھے ۔ اجلاس میں بی این پی ( مینگل ) کے مرکزی لیبر و کسان سیکر یڑی ڈاکٹر عزیز بلوچ، سینئر رہنماؤں حسین واڈیلہ اور ماجد سہرابی سمیت ضلع بھر سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شر یک تھے ۔ اجلا س میں پارٹی کی ضلعی سطح پر تنظیمی کاری ، عوامی مسائل پر پارٹی کے کردار سمیت دیگر امور پر بحثت و مباحثہ ہوا۔ اجلا س میں ضلعی آرگنائز نگ باڈی میں توثیق کردی گئی کہد ہ علی ضلعی آڑگنائزر، اکر م حیات ڈپٹی آ رگنائزر کے علاوہ ارکان میں امان اللہ بلوچ، حنیف راج، منظور امامی، خداداد واجو، لالہ مراد جان، سلیم روشن اور وہاب بلوچ شامل کےئے گئے آرگنائز نگ کمیٹی تین ماہ کے اندر اندرضلع بھر میں تنظیم نو کر ے گی ۔ اجلاس میں غیر قانونی ٹرالرنگ ، منشیات فروشی اور لینڈ مافیا کے خلاف اقدامات اٹھا نے اور اس ضمن میں اسمبلی فلور پرایم پی اے کو مسائل پیش کر نے پر زوردیا گیا ۔ اجلاس میں عوامی مسائل کے حل اور نشاندہی کے لےئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کے ارکان میں ضلعی آ رگنائز اور ڈپٹی آ رگنائز کے علاوہ حسین واڈیلہ، ماجد سہرابی، جبار بلوچ اور انور عبدالرحمن شامل کےئے گئے یہ کمیٹی ایم اپی اے ، ضلعی انتظا میہ اور عوام کے درمیان رابط کار کا کام سرانجام دے گی۔ اجلا س کے آخر میں خطاب کر تے ہوئے ایم پی اے میر حمل کلمتی، نیشنل پارٹی کے مرکزی لبیر و ماہی گیر سیکریڑی ڈاکٹر عزیز بلوچ، ضلعی آرگنائزر کہد ہ علی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع گوادر کی اکثریتی نمائندہ جماعت ہے حالیہ انتخابات میں عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا یا گیا بلکہ عوام کو درپیش مسائل غیر قانونی ٹرالرنگ ، منشیا ت فروشی اور لینڈ مافیا کے خلاف ایوان اور ایوان سے باہر موثر آواز اٹھا ئی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کار کنان پارٹی کی فعالیت اور پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر پہنچائیں کیونکہ بی این پی ہی بلوچستان کی اساس سیاسی ترجمان ہے ہماری سیاست اصول پسندی اور عوامی خدمت سے عبارت ہے اپو زیشن میں ہوں یا حکومت میں عوامی خدمت کی شاندار مثال قائم کی جائے گی ۔
عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے ، میر حمل کلمتی
وقتِ اشاعت : October 8 – 2018