|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ 14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں بالخصوص پی بی 40کے حوالے سے پارٹی کے جو خدشات و تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے حالیہ ریٹرننگ افسر سخت دباؤ کا شکار ہے ہم نے ہمیشہ صاف شفاف غیر جانبدار انتخابات کے خواہاں رہے ہیں عوام مینڈیٹ کو ملحوظ خاطر رکھ کر سیاسی جدوجہد کی ہے حالیہ ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار کے خلاف جو صف بندی کی جا رہی ہے اس سے یہ امر واضح ہے کہ 14اکتوبر کو ضمنی انتخابات میں مداخلت کی جائے گی ریٹرننگ افسرکا رویہ بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے پارٹی کا محور و مقصد یہی ہے کہ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے ضمنی انتخابات کے شفافیت کو یقینی بنائے تمام ریاستی ادارے غیر جانبدار ہو کر مداخلت نہیں کریں گے تو یقیناًبلوچستان کے عوام کا جمہوری اداروں پر اعتماد میں اضافہ ہو گا ایسا نہ ہو کہ حالیہ انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی ہمارے مینڈیٹ کو چرایا جائے ہم چاہتے ہیں کہ حکمران اور دارے غیر جانبدار ہو کر مداخلت کی پالیسیوں پر عمل پیرا نہ ہوں عوام کی مرضی و منشاء کو ملحوظ خاطر رکھ کر انہیں آزادانہ طریقے سے ووٹ کاسٹ کرنے کا موقع دیا جائے اس سے پہلے بھی جتنے بھی انتخابات ہوئے ان میں مداخلت کی جاتی رہی ہے اب 14اکتوبر کے انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنائے کیلئے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں کو پورا کریں اور بروقت نتائج کے اعلان کو یقینی بنایا جائے اور پس و پیش سے کام نہ لیا جائے پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے ریٹرننگ افسر کو بھی چاہئے کہ وہ کسی بھی دباؤ کا شکار نہ ہوں بلکہ الیکشن کمیشن نے جو ذمہ داری ان کو سونپی ہے وہ اس غیر جانبدار ہو کر سرانجام دیں ۔