|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2018

حب +بیلہ +تربت: کورٹ مینگل پر حملے کے خلاف بلوچستان بھر کی طرح تربت مین بھی بی این پی کا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے تربت پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور بی این پی کے مرکزی صدر قوم پرست رہنما سردار اختر جان مینگل کے گھر پر حملے کی مذمت کی ۔

مظاہرین نے تربت پریس کلب کے آگے کوٹ مینگل پر حملے کے خلاف ا]پنے غم و غصے کا اظہار کیا تربت پریس کلب کے آگے مظاہرین سے اپنے خطاب میں بی این پی کے مرکزی پروفیشنل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ نے کہا کہ بی این پی بلوچستان کی واحد قوم پرست جماعت ہے جس کی قیادت کو ہر دفعہ اپنے حقوق مانگنے اور اپنے ساحل و وسائل کی بات کرنے کی پاداش میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے علمبردار غیر دانشمندانہ پالیسی ترک کردے ، انہوں نے کہا کہ بلوچ کو اپنی سر زمین میں عزت سے جینے کا حق دیا جائے انہوں نتے کہا کہ سردار اختر جان مینگل وہ لیڈر ہیں جنہیں مراعات نہیں بلکہ بلو چ کے حقوق درکار ہیں اور اسی پاداش میں انہیں مختلف حربوں سے پریشان کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے علمبردار پہلے اس بات کی وضاحت کریں کہ وہ وہ اپنی عابنے نا اندیشیوں سھے ملک کو کس سمت لے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہ ملک کو چلانے کے لیے عجیب و غریب گروپ بنائے گئے ہیں جبکہ ہر ذی شععر انسان کو معلوم ہے کہ گرپ بندی سے ملک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ، ڈاکٹر عبداسلغفور بلوچ نے مزید کہا کہ سردار خاتر جان مینگل کے گھر پر حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ان کی قیادت پر فخر ہے،۔

، بی این پی کے رہنما قانون دان عبدالحمید ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں بھی کوٹ مینگل پر حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذت کی اور کپہا کہ سردار اختر جان مینگل وہ واحد رہنما ہیں جو وزارت کے پیچھے نہیں بھاگ رہے ہیں بلکہ وزارت ان کے پیچھے بھاگ رہی ہے مگر وہ بلوچ قوم اور ساحل و سائل کی خطار وزارت کو بھی موڑ کر نہیں دیکھ رہے ہیں ۔

اہوں نے کہا کہ بی اینم پی کی باشعور قیادت اچھی طرح سے جانتی ہے وزارت اور مراعات بلوچ قوم کے درد کا مداوا نہیں ہیں ، حمید ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب مھیں نیشنل پارٹی کی قیادت کو بھی شدید ترین تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی این پی کی قیادت کے خلاف سازشوں میں این پی کی قیادت کا برابر کا ہاتھ ہے جس کی بلوچ قوم شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ این پی نے اپنے ڈھائی سالہ وزارت اعلیٰ شپ میں بلوچ قوم کو تاریخ کے بد ترین نقصانات سے دوچار کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سردسر اختر جان مینگل کی قیادت پر لاکھوں کارکن بلوچستان ان پر جان نچھاور کرنے کو بھی تیار ہیں ، احترجای مظاہرے میں میر حمل بلوچ ، پارٹی ضلعی صدر شے نذیر اور بی ایس او کے ضلعی آرگنائذر ماما عظیم نے بھی خطاب کیا اور کوٹ مینگل پر حملے کی مذمت کی ۔

دریں اثناء بی این پی اوربی ایس او کا سابق وزیراعلی بلوچستان سرداراخترمینگل کے گھرپر تخریب کاری کے کوشش کے خلاف حب میں احتجاجی ریلی اور مظاہرے,واقعے کی تحقیقات کے لئے اعلی سطحی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔

بلوچستان کے صنعتی شہرحب میں بی این پی اور بی ایس او کے کارکنوں نے سابق وزیراعلی بلوچستان سرداراخترمینگل کے گھر پر تخریب کاری کی کوشش کے خلاف لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کارکنوں نے بینراور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرمزمتی نعرے درج تھے انھوں نے واقعے کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنما انجنیئرسعیدمینگل, آصف بلوچ , نزیر بلوچ نے کہاکہ سردار اختر مینگل بلوچ قوم کے ہیرو اور بلوچستان کے پاسبان ہے ان کے خلاف سازش اور تخریب کاری پوری بلوچ قوم کے خلاف سازش ہے ۔

انھوں نے کہاکہ ہم سرداراخترمینگل کے گھر پر تخریب کاری کی شدید مزمت کرتے ہیں پارٹی سربراہوں کے خلاف سازش اور تخریب کاری نہ صرف بلوچی روایات کے منافی بلکہ جمہوریت اور ملکی قوانین کے خلاف ہے۔

دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل کے گھر پر قاتلانہ حملے کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی بیلہ کا احتجاج اور کارکنان نے پلے کارڈ بینرز اٹھا کر سردار اختر جان مینگل زندہ باد کے نعرے لگائے اور ریلی کے شرکاء نے بیلہ شہر کے مختلف شہراؤں کا گشت کیا ۔

ریلی کے شرکاء گشت کرتے ہوئے فورا چوک بیلہ پہنچے جہاں پر نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء عاصم کاظم ایڈوکیٹ رونجھو، غلام سرور جمعہ رونجھو، سعد کاظم رونجھو و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر جان مینگل نے بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لےئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے آج اسلام آباد کے ایوان میں بھی بلوچستان کے عوام کے حقوق کی آواز بلند ہو رہی ہے ۔

سردار اختر جان مینگل نے ہمیشہ بلوچستان میں پسے ہوئے طبقے کے حقوق کے حصول کے لےئے جدو جہد کی اور آج انہی ماؤں بہنوں کی دعاؤں سے سردار اختر جان مینگل بلوچستان کے کامیاب لیڈر ابھر کر عوام کے دلوں میں راج کرتے ہیں سردار اختر جان مینگل پر حملہ قابل مذمت ہے اور ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے بلوچستان نیشنل پارٹی مرعوب ہونے والی نہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کی قربانیوں سے بلوچستان کی تاریخ گواہ ہے۔

ریلی کے شرکاء نے سردار اختر جان مینگل پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سردار اختر جان مینگل پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ریلی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنان میں جان محمد رونجھو،عمر لاسی،رؤف خاصخیلی،پیپلز پارٹی کے مشتاق گلاب، ستار گلاب کے علاوہ دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔