تربت: تربت ،ایرانی تیل بردار زمباد گاڈی میں آگ بھڑک اٹھی، تین ڈپو جل کر خاکستر، میونسپل کارپوریشن کے عملے نے میئر قاضی غلام رسول اور ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد کی نگرانی میں آگ پر قابو پالیا، چیف افیسرتربت شعیب ناصر بھی موجود رہے۔
تربت سلالہ بازار میں ایرانی ساختہ تیل بردار زمباد گاڈی میں اچانک آگ بھڑکنے کے سبب گاڈی سمیت تین ڈپو جل کر خاکستر ہوگئے، میونسپل کارپوریشن تربت کے عملے نے فائر بریگیڈ انچارج اشرف بلو چ کی سربراہی میں فوری طور پر وہاں پہنچ کر آگ بجھا دیا ۔
اس موقع پر میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر قاضی غلام رسول، ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد اور چیف افیسر تربت شعیب ناصر آگ کی نگرانی کرتے رہے۔ڈپٹی کمشنر کیچ نے شہر کے اندر تیل ڈپو پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات کے تدارک کے لیئے تمام آئل ڈپو اور پٹرول کی دکانوں کو شہر کے باہر منتقل کرینگے۔
تربت، ایرانی تیل بردار گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی
وقتِ اشاعت : October 18 – 2018