سبی: سبی کا پانچ روزہ تاریخی ،ثقافتی و ر وایتی میلہ رنگا رنگ کے ساتھ 20فروری سے شروع ہوگا جو 24فروری تک جاری رہے گا ،سالانہ سبی میلہ میں ملک کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگتی ہے جہاں پر جانوروں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے ،سبی میلہ میں ملک بھر سے مہمان گرامی شرکت کررینگے میلے میں فل پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گئے ۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے سبی میلہ کے انتظامات و جائزہ کے سلسلے میں ضلعی آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں سبی سکاؤٹس 144ونگ کے ونگ کمانڈر کرنل ضیاء اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری، ایکسئین بی اینڈ آر محمد بشیر ناصر،چیف آفیسر حافظ منیر کرد،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمداکبر سولنگی،ایم ایس غلام سرور ہاشمی ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی،تحصیلدارنصیر ترین،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فضل قریشی،میر عبدالصمد بنگلزئی اور دیگر آفیسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں کے آفیسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کو سبی میلے کے نسبت مختلف تجاویز پیش کیے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہاکہ سالانہ سبی میلہ 2019کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تمام محکموں کے آفیسران کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے تاکہ سبی میلے کو منانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سبی کا سالانہ پانچ روزہ تاریخی میلہ ماہ فروری کے آخری ہفتہ میں منعقد کیا جائیگا ممکنہ تاریخ 20فروری تا24فروری ہوگا تاہم میلہ کے افتتاحی و اختتامی تقریبات وی آئی پیز مہمانوں کی شرکت کے باعث تاریخوں میں ردوبدل کیا جاسکتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ سالانہ تاریخی میلے کے موقع پرسردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم ،جرگہ ہال آڈیٹوریم ،سمیت تمام سرکاری عمارت کو لائٹنگ سے سجایا گیا ہے سبی کے پانچ روزہ سالانہ میلہ کے تقریبات میں میوزیکل شو ،فلاور شو ،ثقافتی شو،آتش بازی ،نیزہ بازی ،زرعی و صنعتی نمائش سمیت عوام کی تفریح کے لیے سرکس گراؤنڈ میں رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جائینگے ۔
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائینگے انہوں نے کہا کہ سبی میلے میں بلوچستان سمیت چاروں صوبوں سے مہمانان گرامی شرکت کرینگے جبکہ سبی میلے میں جانوروں کی سب سے بڑی منڈی لگائی جاتی ہے جہاں پر ملک بھر سے بیوپاری اور مالدار جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے آتے ہیں۔
سبی میلہ20فروری سے شروع ہوگااعلان کردیا گیا
وقتِ اشاعت : October 19 – 2018