مکران میں انتظامی حوالے سے مزید ضلعے بناناوقت کی اہم ضرورت

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

مکران میں اس وقت صرف تین اضلاع ہیں درحالانکہ آبادی کے اعتبار سے مکران میں نواضلاع بنانے کی گنجائش ہے ،ترقی کے لیے ناگزیر ہے کہ علاقوں کو چھوٹے چھوٹے انتظامی حصوں میں تقسیم کیا جائے ، اس کے دو فوائد ہیں ایک تو امن قائم کرنے میں مدد ملی گی ، دوئم ترقی کے لئے بھی یہ حکمت عملی دنیا میں زیادہ کارگر ہے۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ تربت سمیت گوادر کو علاقائی ترجیح کی بنیاد پر آبادی کے لحاظ سے مزید ضلع بنایا جائے۔ یہ کوئی انہونی بات نہیں ہے جو ہم کررہے ہیں بلکہ بلوچستان میں ایسے اضلاع بھی موجود ہیں جنکی آبادی ایک لاکھ سے کم ہے ۔میں اعداد و شمار کے تحت گن کر بتاؤنگا کہ اگر ان کی بنیاد پر مکران میں مزید اضلاع بنائیں جائیں تو کتنے اضلاع کی گنجائش موجود ہے۔

تعلیمی نظام سے اٹھتا ہوا دھواں

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

ہمارے رقیب جس قدر شاطر ہیں اْس سے ہزار گناہ ہم بے وقوف ہیںَ یہ بات طے ہے کہ دشمن نے جو چال چلی ہے وہ تیغ وتلوار سے کئی گناہ زیادہ خطرناک ہے عنقریب دشمن کی اس چال سے ہماری تعلیمی نظام سے اٹھتا ہوا دھواں ا س قوم کو تباہی کی طرف لے جانے والی ہے اور سب سے بڑھ کر افسردگی کی بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ ہم خود کررہے ہیں ہمارا تعلیمی نظام ہمارے ہی ہاتھوں تباہ ہورہا ہے۔