تربت یونیورسٹی بمقابلہ ایچ ای سی

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

تربت یونیورسٹی پاکستان میں اعلیٰ تعلیم دینے والی بڑی جامعات میں ایک بڑا معتبر نام جاناجاتاہے جو سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کامریڈ ڈاکٹر عبدالمالک نے بنایا جس میں تین ہزار کے قریب طالبعلم تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو مکران ریجن کے عوام کے لیئے کسی نعمت سے کم نہیں۔مگر کرونا نے طلباء و طالبات کاقیمتی تعلیمی سال اور سمسٹر کو بری طرح متاثر کیا ہے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلباء و طالبات کے قیمتی سال کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیئے اپنا پالیسی بیان اور نوٹیفکیشن جاری کیا اور ایچ ای سی کے چئیرمین نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کیا لیکن ایچ ای سی چیرمین کی پریس کانفرنس اور پالیسی بیان اور تربت یونیورسٹی کے حالیہ فیصلے میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔