بلوچستان ایک ایساخطہ ہے جس کو قدرت نے اپنی تمام نعمتوں سے نوازا ہے۔ اس دھرتی کو خالق کائنات نے سونے چاندی سے بھردیا ہے۔ ان کی بلند پہاڑوں سے لیکر ساحل تک،صحراؤں سے لیکر وادیوں تک سب میں قدرت نے اپنے خزانے بھردئیے ہیں۔بلوچستان کے پہاڑوں، وادیوں اور صحراؤں سے نکلنے والاہر ذرہ، ہر پتھر، ہر پھل اپنی ایک الگ قیمت رکھتا ہے۔ سندک، کرومائیٹ، ریکوڈیک، سنگ مرمر اور دیگر قیمتی ماربل پتھریں بھی پورے پاکستان میں اس ذرخیز خطہ کی مرہون منت ہیں۔ افسوس اس بات کا ہے کہ اس دھرتی کے اپنے باسی خود فاقہ کشی پر مجبور ہیں بلوچستان کے لوگ اپنے ساحل وسائل کے مالک بھی نہیں ہیں۔ پورے ملک کو تمام قدرتی وسائل ایکسپورٹ کرنے والے صوبے کے لوگ خود پانی اور ایک سڑک کیلیے ترس رہے ہیں۔