،،قلم کی طاقت،،

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

تاریخ انسانیت پر ایک نظر ڈورائیں تو پتا چلتا ہے کہ ہر دور میں اہل اور اہل قلم لوگوں نے دلوں پر راج کیاہے۔ اہل قلم نے پوری دنیا میں قلم سے دنیا میں علم، محبت، اخوت و بھائی چارے اور امن و آشتی کا درس دیا۔۔ اہل علم و ادب نے قلم کی روشنی سے دنیا کی تاریکی کو مٹانے کی کوششیں جاری رکھیں۔ اہل علم و ادب نے وقت کے ظالموں، انسانیت کے دشمنوں، لاقانونیت کے فرعونوں کے خلاف قلم سے جہاد کیا اور کیونکہ اہل حکمت و دانش جانتے ہیں کہ قلم ہر طرح کے ہتھیارسے زیادہ طاقت ور ہے۔ قلم کی نوک کے نیچے سیاہی آ کر روشنائی میں بدل جاتی ہے۔

معاشرہ کو کتاب کلچرکی ضرورت۔۔۔۔

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

کہتے ہیں کہ کتاب انسان کی بہترین دوست ہوتی ہے،ہر اچھی کتاب انسان کا دوست ہے ساری زندگی میں انسان کی اخلاقیات کو سنوارتی رہتی ہے کتاب زندہ ہے پڑھنے والے بھی زندہ ہیں۔کتاب جتنی پرانی اور بوسیدہ ہوتی ہے تو اس کی قیمت اور زیادہ ہوتی ہے۔ مارکیٹ میں کتابوں کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں۔ پہلے ایک کتاب کی قیمت دس روپے تھی اب ایک ہزار روپے ہے کمپیوٹر پرانا ہو تو ناکارہ ہوجاتا ہے۔موبائل فونز میں بیٹری یا پاور نہ ہو تو وہ نہیں چلتے۔کتاب خود ایک پاور ہے۔ کتاب بینی کے لئے الیکٹرک آلات کی ضرورت نہیں پڑتی۔ سورج اور چاند کی روشنی میں کتاب پڑھی جا سکتی ہے۔

بامقصد لوگ اور لائبریری

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بلوچ اسٹوڈنٹس نے اپنی مدد آپ کے تحت لائبریریوں کا قیام عمل میں لایا، جن میں سوراب پبلک لائبریری کے علاوہ دالبندین، وڈھ، نال، حب، آواران، گدر، سمیت بہت سارے پبلک لائبریریاں شامل ہیں،جہاں لوگوں کو لائبریری کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے وہاں لائبریری کیلئے کوششیں جاری ہوتی ہیں، بامقصد لوگ اپنے لائبریریوں کوبہت اہمیت دیتے ہیں، اگر ہمارے کتب خانے رات دیر تک کھلے رہیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔“ یہ خوبصورت جملہ مشہور برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل نے کہا تھا۔

اگر آپ کے پاس سرمایہ نہیں ہے تو ہنرسیکھیے۔

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

جب کوئی قوم ترقی کرنے لگتی ہے تو اس کے کارخانے اور کتب خانے آباد ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اور جب کوئی قوم زوال پذیر ہوتی ہے تو اس کے مالز اور ہوٹلز آباد ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ آپ کو دنیا کے ہر ترقی یافتہ ملک میں لوگ ہوٹلوں سے لے کر بسوں اور ٹرینوں تک میں کتابوں کے ساتھ نظر آئینگے۔ اور دنیا کی ہر ترقی یافتہ قوم کے گلی محلوں اور گاؤں دیہاتوں تک میں کارخانے ملینگے۔1600 صدی عیسویں دنیا کی تاریخ اور بالخصوص مسلمانوں کے زوال کی صدی تھی۔ اس صدی کے بعد سے ایجادات، تخلیقات اور تحقیقات کا سلسلہ سست روی کا شکار ہوتے ہوتے بالآخر ” ختم شد ” ہوگیا۔

تربیت کے پیاسے نوجوان نسل

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

”بچے والدین کی بات نہیں مانتے، ہر وقت موبائل فون پر مصرو ف رہتے ہیں، آج کل کے بچے پڑھائی میں دل چسپی سے زیادہ غیر نصابی سرگرمیوں میں دل چسپی لیتے ہیں۔“درج بالا اور ان جیسی بیسیوں قسم کی شکایات تقریباً ہر گھر کا مسئلہ ہیں، والدین بچوں کے مستقبل کو لے کر پریشان دکھائی دیتے ہیں، کیونکہ قوموں کی شناخت ان کی تہذیب، تمدن اور روایات سے ہوتی ہے، جو اقوام اپنے تاریخی ورثے کے زیر سایہ اپنی نسل نو کو پروان چڑھاتی ہیں، وہ ہمیشہ زندہ و جاوید رہتی ہیں، کیوں کہ ہر قوم کی بقا و سالمیت اسی میں ہے، کہ وہ اپنی روایات و اقدار اپنی نئی نسل کو درجہ بہ درجہ منتقل کرتی رہے۔

جعلی ڈومیسائل اور بیروزگار بلوچستان۔۔۔۔۔۔

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

بلوچستان کاشمار وسائل کے اعتبار سے امیرترین اور مسائل کے اعتبار سے سب سے غریب صوبوں میں ہوتاہے،جہاں لاکھوں کی تعداد میں تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہیں دوسری جانب ہزاروں جعلی ڈومیسائل کے حامل افراد بلوچستان کے کوٹے پر بڑے بڑے پوسٹوں پر ملازمت کررہے ہیں، یہ تلخ حقیقت ہے کہ بلوچستان پرایوں کے علاوہ اپنوں کے برے سلوک و ستم کا شکار رہا ہے۔ مگر اس تناظر میں صریح زیادتی کا مرتکب وفاق اور وفاق کی طاقتور بیورو کریسی ہے، اب صوبے پر تسلط اور رسوخ کی ایک اور صورت بھی سامنے آچکی ہے۔

کالج کو ترستی سوراب کے گرلز اسٹوڈنٹس۔۔۔

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

مرد اور عورت وہ اہم ستون ہیں جن پر معاشرہ قائم ہے۔دونوں معاشرے کا لازم و ملزوم حصہ ہیں اور ان میں سے کسی ایک کے بغیر یہ معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا اور نہ پھل پھول سکتا ہے۔ اس معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے دونوں کا کردار اہم ہے۔جس طرح کسی معاشرے کے افراد کی ترقی کیلئے تعلیم لازمی ہے اسی طرح یہ تعلیم مرد و عورت دونوں کے لئے لازم ہے۔تعلیم جس طرح مرد کے ذہن کے دریچوں کو کھولتی ہے اسی طرح عورت کے لئے بھی ضروری ہے تاکہ وہ بھی شعور کی منزلوں کو طے کر سکے۔اسلام نے عورت کو معاشرے میں عزت کا مقام دیا ہے۔

معاشرہ میں لائبریری کاکردار

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

معاشی اور تعلیمی اعتبار سے معاشرتی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے میں بسنے والے افراد مروجہ علوم اور زمانے کے تقاضوں سے آگاہ ہوں،عوام کی علمی سطح بلند،ہر طرف تعلیم کاچرچاہو۔تعلیمی اداروں میں کتب خانے اور لائبریریاں موجود ہوں۔

معاشرہ میں لائبریری کاکردار

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

کتب خانہ ایک ایسا ادارہ ہے جہاں کتابوں کی شکل میں انسانی خیالات، تجربات اور مشاہدات کی حفاظت کی جاتی ہے تاکہ ایک شخص کے خیالات سے نہ صرف اس کی نسل بلکہ اس کے بعد آنے والی نسلیں بھی استفادہ کرسکیں۔کتاب، مکتب اور مکتبہ، یہ تینوں چیزیں قوموں کی زندگی میں بڑی اہمیت کی حامل ہوا کرتی ہیں۔ ہر قسم کی ترقی کے دروازے انہیں کنجیوں سے کھْلا کرتے ہیں۔ یہ تینوں حصولِ علم و تعلیم کے بنیادی ذرائع ہیں۔ علم، نور ہے۔ علم، انسانیت کا زیور ہے۔ علم ہی سے جائز و ناجائز میں فرق کیا جاتا ہے۔ دین و دنیا کی ساری کامیابیاں اور بھلائیاں اسی علم پرموقوف ہیں۔

معاشرے میں تربیت کا فقدان کیوں۔۔۔۔۔؟

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

بچے،جن سے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا مستقبل جڑا ہوتا ہے ان کی تربیت اس انداز سے کرنا پڑتی ہے کہ وہ اچھے شہری کہلائیں -ایسی بہت سی مثالیں ہیں کہ ماں کی تربیت نے ان کو ایسا انسان بنایا جنہوں نے ملک اور اپنے خاندان کا نام روشن کیا، ٹاٹ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے والے بڑے بڑے سرجن، سائنسدان، قانون دان اور انجنیئر بنے -ان کی کامیابی کے پیچھے ان کی ماں کی تربیت ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ وہ بچے، جن کو سائنسدان، انجنیئر یا ڈاکٹر بننا تھا وہ ڈاکو بن گئے -عورتوں کے پرس چھیننے لگے، اغوا برائے تاوان میں ملوث ہیں، بے دریغ قتل و غارت میں ملوث ہیں۔