بلوچستان کا ساحل۔۔۔ نیلامی کے کٹہرے میں

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

بلوچستان کا سمندر ہمیشہ سے سخاوت کی علامت رہا ہے۔ اس کے نیلگوں پانیوں نے ہزاروں سال سے مچھیرے خاندانوں کو رزق دیا، ان کے گھروں میں چراغ جلائے اور ان کے بچوں کے خوابوں کو روشنی بخشی۔ لیکن آج یہی سمندر بے آواز چیخ رہا ہے۔ اس کے سینے پر غیر قانونی ٹرالر اپنے فولادی جال پھینک کر اس کی زندگی کو چھین رہے ہیں۔